منتخب غزلیں

کہا مالک سے جب میں نے سفیدی کا،تو فرمایا ابھی کر د…

کہا مالک سے جب میں نے سفیدی کا،تو فرمایا
ابھی کر دے اسے خالی ، مکاں تیرا ہے یا میرا
.
نیاز سواتی کا یومِ وفات
13 August 1995
(پیدائش: 29 اپریل 1941ء – وفات: 13 اگست 1995ء)
نیاز سواتی کا اصل نام نیاز محمد خان تھا ، آپ کا تعلق وادی کونش کے ایک گاؤں بھوگڑمنگ تھا، تاریخ پیدائش 29اپریل1941ء ہے۔
….
حسینوں سے تمہاری دوستی اچھی نہیں لگتی
بڑھاپے میں یہ عشق و عاشقی اچھی نہیں لگتی

مزا کچھ اور ہی تھا پی ڈبلیو ڈی کی سروس کا
ہمیں اب اور کوئی نوکری اچھی نہیں لگتی

الیکشن میں تو ہر ووٹر پر اپنی جاں چھڑکتے تھے
اب ان سے رہنماؤ بے رخی اچھی نہیں لگتی

کھلائے جو بھی حلوا تم اسی کا ساتھ دیتے ہو
ہمیں واعظ تمہاری پالیسی اچھی نہیں لگتی

رگڑنا پڑ رہا ہے سر ہر اک ووٹر کے پاؤں پر
اسی باعث تو ہم کو ممبری اچھی نہیں لگتی
…..
ورنہ مجھے بھی جھوٹا سمجھتے تمام لوگ
صد شکر اپنے حلقے کا ممبر نہیں ہوں میں
دولت کی ریل پیل ہے اب گھر میں اس لیے
کسٹم کا اک کلرک ہوں ٹیچر نہیں ہوں میں
…..
ادھر تو ناز برادری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے
ادھر محبوب انکاری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے
نئے یاروں سے بھی اس شخص کی صاحب سلامت ہے
ہمارے ساتھ بھی یاری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے
…..
مٹھائی اگر تجھ کو پیاری نہ ہوتی
تری توند پھر اتنی بھاری نہ ہوتی

نہ ہوتا اگر کام در پیش تم سے
تو یوں روز تیمار داری نہ ہوتی

اگر ٹیم میں اک بھی ہوتا کھلاڑی
تو ٹیم اپنی ہر بار ہاری نہ ہوتی

قطر سے نہ لاتے اگر مال و دولت
محلے میں عزت تمہاری نہ ہوتی

اگر چھوڑ کر وہ نہ مرتا وراثت
پس مرگ یوں آہ و زاری نہ ہوتی

اگر گرم کرتے نہ بابو کی مٹھی
تو آسان مشکل تمہاری نہ ہوتی
…………….


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/