عالمی ادب

السلام علیکم! معزز احباب، ذیل میں مشہور ناول سدھارتھ کے دوسرے حصے کی کچھ لائنز …

السلام علیکم!

معزز احباب، ذیل میں مشہور ناول سدھارتھ کے دوسرے حصے کی کچھ لائنز انگریزی اور دو اردو تراجم سے لیکر درج کی ہیں، میں نے یہ ناول پہلے اردو میں پڑھا تھا (یعقوب یاور صاحب کا ترجمہ) اور کل اسکا انگریزی ترجمہ پڑھنا شروع کیا تو ساتھ اردو والا ترجمہ بھی رکھ لیا.

اس کے دوسرے حصے پر پہنچا تو مجھے کچھ لائنز کا ترجمہ پڑھ کر حیرت ہوئی اور محسوس ہوا کہ ترجمے میں بات مکمل مفہوم کے ساتھ ادا نہیں ہوئی، لہذا میں نے آصف فرخی صاحب کا ترجمہ ڈھونڈا تو انہوں نے بھی تقریباً وہی ترجمہ کیا ہوا تھا جو کہ انگریزی ترجمے کے مفہوم کو پوری طرح ادا نہیں کر رہا تھا۔

آپ احباب کی اس بارے میں کیا رائے ہے، مجھ طالبعلم کو لازمی آگاہ کیجیے.

شکریہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Siddhartha:
Part 2: Kamala

Differently the sun burnt the head, differently the shade of the forest cooled him down, differently the stream and cistern, the pumpkin and the banana tasted.

"کہیں پر تیز دھوپ تھی، کہیں گھنے سائے تھے اور کہیں کدو کی بیلیں اور کیلے کے درخت تھے.”
(یعقوب یاور کوٹی)

"دور کہیں سورج قہر برساتا تھا، دور کہیں جنگلوں کے سائے میں خنکی تھی، دور کہیں کدو اور کیلے لگے ہوئے تھے.”

(آصف فرخی)
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3858718491025322

Related Articles

35 Comments

  1. افسوس۔۔۔ کہ سبھی differently کو مختلف کے مفہوم میں نے رہے ہیں۔۔۔
    میری رائے میں اس کا ترجمہ متن کی روح کے مطابق یوں ہو سکتا ہے ۔۔۔
    "گاہے سورج اس کے خیالات کی جوالا کو بھڑکا دیتا۔۔۔ گاہے گھنے جنگلوں کے سائے اس کے اندر کی آگ کو شانت کر دیتے۔ کہیں ندیاں اور حوض اس کی پیاس بجھاتے تو کہیں کدو اور کیلے اپنے ذائقے اس کی خدمت میں پیش کرتے۔۔۔”

  2. میرے خیال میں بات میں اتنا فرق نھیں انگریزی ایک سیدھی زبان ھے اور اردو کہیں افسانوی اور کہیں رومانوی اس میں بھی کہیں سادگی اختیار کی جاسکتی ھے لیکن مزہ کم ھو جاتا ھے

  3. سب حضرات کی تبصرے اپنی جگہ…… لیکن مجھے تو یوں لگاکہ سب "مختلف” کا مفہوم بیان کرنے سے قاصر ہے۔
    یہ ترجمہ میری طرف سے۔۔۔۔۔ اور ہر شہ مختلف لگ رہی تھی۔۔۔۔ مرکزی کردار کو ہر شے کی ساخت اور اعمال میں ایک "انوکھا پن” دکھائی دینے لگا تھا۔ پرانا ماحول اور اشیاء کا نیا ادراک۔۔۔۔۔ مرکزی کردار کی سوچ میں تبدیلی کا غمازی کرتا دکھائی دیتا ہے

  4. ایسا ترجمہ!!
    بالکل غلط ہے یہ ..
    متن ہی بگڑ گیا! اتنی خوبصورت سطروں کا حلیہ ہی بگاڑ دیا مترجمین نے!

  5. میں نے اردو میں ہی پڑھا ہے ، انگریزی تو خیر آتی بھی نہیں ہے ٹھیک سے کہ کوئ رائے دیں مگر کتاب اچھی ہے ۔

  6. *سورج مختلف انداز سے سر پر چمک رہا تھا
    درختوں کے ساۓ الگ طرح سے ہی سایہ کر رہے تھے
    ندی، کدو اور کیلوں کا ذائقہ بھی مختلف تھا

  7. اگر سیاق و سباق کو دیکھیں تو اس کے مطابق کچھ منفرد ہوا ہے، اور جس پر بیتی ہے اس کی اندرونی کیفیت یا مزاج میں تبدیلی نے اس کے لیے بیرونی دنیا میں ماحول اور مناظر کے معنی بدل دیے ہیں. اس روز یا آج کے اضافے کے ساتھ ترجمہ کچھ یوں ہوسکتا ہے

    "عین سر پر چمکتا سورج الگ ہی انداز میں جھلسا رہا تھا، درختوں کے سائے پہلے سے مختلف انداز میں فرحت بخش ٹھنڈک فراہم کر رہے تھے، بہتے ہوئے پانی کا چشمہ اور ٹھہرے ہوئے پانی کا تالاب، حلوہ کدو اور کیلے ان سب کے جدا جدا ذائقے تھے.” توقیر بُھملہ

  8. اردو میں ہونے والے تمام تراجم بکواس ہیں۔ مترجمین میں اکثریت کی انگریزی پر قدرت نہیں کچھ کی اردو پر گرفت کمزور اور کچھ ایسے کہ دونوں میں ہی پھسڈی۔ ترجمہ اردو ادب کی سب سے کمزور صنف ہے۔

  9. یہ ناول اچھے ادب کا نمونہ ہے نہ کہ ہمارے ہاں ایک دم اگ آنے والے ناولوں کی طرح کی چیز ہے جن میں کہیں سیاست تو کہیں لسانی تعصب ٹھونسا ہوا ہوتا ہے۔ چونکہ اصل ناول جرمن زبان میں ہے اور یہ اردو تراجم اِس کے انگریزی ترجمے سے کیے گئے ہیں اِس لیے مدعا خبط ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ ادب کے انگریزی سے اردو ترجمے کے لیے اجمل کمال اور عاصم بخشی ہی پر حصر کرنا چاہیے۔

  10. یہ اسی لئے اردو تراجم نہیں پڑھتا۔ ہمارے ہاں مترجم مفہوم و اکثر بدل دیتا ہے۔ بہت عرصہ کے بود میں نے اندرون رائے کا ترجمہ کردہ ناول "ریت سمادھی” پڑھا۔ چونکہ میں انگریزی ترجمہ پڑھ چکا تھا اس لئے 100 صفحات میں ہی ناول کی روح جاتی ہوئی محسوس ہوئی۔ حالانکہ اصلی متن ہندی ہے اور اردو کے کافی قریب ہے لیکن اندرون رائے جیسا پختہ لکھاری بھی انصاف نی کر پایا۔ عالمی ادب صرف انگریزی ترجمہ میں ہی پڑھیں۔ مغرب میں ترجمہ کی پورہ روایت موجود ہے جس کے اپنے قواعد و ضوابط ہیں۔ اردو تراجم ابھی نیم پختہ اور زبان کی گہرائی سے ناواقف ہیں۔

  11. اس کا ممکنہ ترجمہ یوں بھی ہو سکتا تھا:

    "سورج اسے الگ طرح سے جھلسا رہا تھا، درختوں کا سایہ اسے نئی طرح کی ٹھنڈک بخش رہا تھا، ندی اور حوض مختلف نظر آ رہے، کدو (لوکی) اور کیلے کا ذائقہ انوکھا لگ رہا تھا”.

    نوٹ: میں کوئی مترجم نہیں، انگریزی ادب کا طالبعلم ہوں، مجھے دونوں تراجم ہی غلط محسوس ہوئے ہیں.

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/