منتخب غزلیں

کرم حیدری کا یومِ پیدائش August 12, 1915 اصل نام …

کرم حیدری کا یومِ پیدائش
August 12, 1915

اصل نام محمد کرم داد اور ان کے والد کا نام ملک حکیم داد تھا۔ پیدائش 12؍اگست 1915ء تریٹ،مری راولپنڈی(پنجاب) , پاکستان میں ہوئی۔ 31 جنوری 1994ء اسلام آباد پاکستان میں ہوئی۔
……
زمانہ گزرا ہے دل میں یہ آرزو کرتے
کہ تیرے اشکِ ندامت سے ہم وضو کرتے

لہو سفید ہوا تھا سب اہلِ دنیا کا
ہم اپنے خون سے کس کس کو سرخرو کرتے

یہی تو ایک تمنا رہی دوانوں کی
کبھی کبھی تیرے کوچے میں ہاؤ ہو کرتے

اب اِس کے بعد خدا جانے حال کیا ہوگا
کہ ہم تو جاں سے گئے حفظِ آبرو کرتے

بہت ہی سادہ سی اک آرزو ہماری تھی
زمانے گزرے مگر شرحِ آرزو کرتے

یہ صبح و شام سیاست کا رونا کیسا ہے
کبھی تو ہم سے محبت کی گفتگو کرتے

ہمیں تو پیرِ مغاں جامِ صبر دے کے گیا
حریف پھرتے ہیں اب تک سبُو سبُو کرتے

کرم جو دیکھا تو تھے مارِ آستیں اپنے
کٹی تھی عمر جنہیں زینتِ گلو کرتے
….
دل میں طوفان اٹھاتے ہوئے جذبات بھی ہیں
ہم ہیں خاموش کہ کچھ اپنی روایات بھی ہیں

محتسب ہی سے نہیں نالہ بہ لب جام و سبو
سنگ اٹھائے ہوئے خود اہل خرابات بھی ہیں

مستیوں میں کبھی مل جاتے ہیں انساں اب بھی
جیسے صحراؤں میں شاداب مقامات بھی ہیں

دیکھیے مجھ سے وہ کب آ کے گلے ملتا ہے
تھے جو میرے وہی اب غیر کے حالات بھی ہیں

اشک ہی اشک نہیں غور سے دیکھو گے اگر
ان سلگتی ہوئی آنکھوں میں حکایات بھی ہیں

ان کے دامن پہ لہو کس کو یقیں آئے گا
جن کے چہروں پہ تقدس کی علامات بھی ہیں

کیا کہیں کون سی راہوں میں ہیں پامال کرمؔ
ہم کہ زندہ ہیں مگر کشتہ‌ٔ حالات بھی ہیں
………………….


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/