منتخب غزلیں

حبۤس نکلے ، دلِ مضطر سے وبائیں جائیں کھڑکیاں کھول…

حبۤس نکلے ، دلِ مضطر سے وبائیں جائیں
کھڑکیاں کھول ، مدینے کی ہوائیں آئیں

ابرِ رحمت کی طرح اُن پہ جوانی آئے
لوریاں جن کو درودوں کی سُنائیں مائیں

آج ہو جائے شرابور ہماری محفل
حُبِّ محبوبِؐ خدا کی وہ گھٹائیں چھائیں

ملَک الموت بھی حاضر ہوں تو اُن سے کہہ دیں
محفلِ ذکرِ نبیؐ سے نہ اُٹھائیں ، جائیں

سب کے ہمراہ پڑھیں صلِّ علیٰ، صلِّ علیٰ
وہ ملائک بھی جو شانوں پہ ہیں دائیں بائیں

اس طرح نعت سرائی ہو سرِ بزمِ سخن
نغمۂ عشقِ محمؐد یہ فضائیں گائیں

دعوٰئ عشقِ نبیؐ ہوگا عمل سے ثابت
اُس عدالت کو نہ بے روح ثنائیں بھائیں

(حمیدہ شاہین)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/