منتخب غزلیں

شاعر خلیج جلیل نظامی حیدرآباد دکن کا یومِ پیدائش …

شاعر خلیج جلیل نظامی حیدرآباد دکن کا یومِ پیدائش
05 August 1957
سخن کی داد پائیں گے اسی بے داد سے جاکر
شکایت کررہا ہے جو مری نقاد سے جاکر
عمارت ظلم کی ہر چند پہنچے چرخ ہفتم تک
اسے ملنا پڑے گا ایک دن بنیاد سے جاکر
قفس میں کرگس و شاہین دونوں کیوں برابر ہیں؟
یہ نکتہ پوچھ لینا طائر آزاد سے جاکر
نہ آیا کام میدان عمل میں لاکھ کوشش کی
شرافت کا سبق سیکھا تھا جو استاد سے جاکر
انا قسطوں میں مرجاتی ہے اس خوددار والد کی
بیاں کر نی پڑے حاجت جسے اولاد سے جاکر
نظر سے دور رہ کر دھڑکنوں میں تھے جو برسوں سے
وہ چہرے پھر نہ لوٹے خانہء برباد سے جاکر
خدا معلوم اس تہذیب نو کا حشر کیا ہوگا؟
مرصع ساز بھی جس کےملیں حداد سے جاکر
کہانی گندم و جو کی سنیں گے بالمشافہ ہم
مقدر میں اگر ملنا لکھا، اجداد سے جاکر
"یگانہ یاس چنگیزی” ذلیل و خوار ہو بیٹھے
"اودھ” کی تیرہ گلیوں میں ” عظیم آباد” سے جاکر
عجب کیا ہے جلیل ایسا اگر ہو عہد حاضر میں
کہ شیشہ لڑ پڑے خود ہی کسی فولاد سے جاکر
…………………


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/