منتخب غزلیں

سردار انجم کا یومِ پیدائش 05 August 1941 ….. چل…

سردار انجم کا یومِ پیدائش
05 August 1941
…..
چلو بانٹ لیتے ہیں اپنی سزائیں
نہ تم یاد آؤ نہ ہم یاد آئیں
سبھی نے لگایا ہے چہرے پہ چہرہ
کسے یاد رکھیں کسے بھول جائیں
انہیں کیا خبر آنے والا نہ آیا
برستی رہیں رات بھر یہ گھٹائیں
…….
چلو بانٹ لیتے ہیں اپنی سزائیں
نہ تم یاد آؤ نہ ہم یاد آئیں
…..
غم حیات کا جھگڑا مٹا رہا ہے کوئی
چلے بھی آؤ کہ دنیا سے جا رہا ہے کوئی
کہو اجل سے ذرا دو گھڑی ٹھہر جائے
سنا ہے آنے کا وعدہ نبھا رہا ہے کوئی
وہ آج لپٹے ہیں کس نازکی سے لاشے سے
کہ جیسے روٹھے ہوؤں کو منا رہا ہے کوئی
کہیں پلٹ کے نہ آ جائے سانس نبضوں میں
.حسین ہاتھوں سے میت سجا رہا ہے کوئی
……
غموں نے گھیر لیا ہے مجھے تو کیا غم ہے
میں مسکرا کے جیوں گا تری خوشی کے لئے
کبھی کبھی تو مجھے یاد کر تو لیتی ہے
سکون اتنا سا کافی ہے زندگی کے لئے
…..
سبھی نے لگایا ہے چہرے پہ چہرہ
کسے یاد رکھیں کسے بھول جائیں
…..
وہ موڑ جس نے ہمیں اجنبی بنا ڈالا
اس ایک موڑ پہ دل اب بھی گنگناتا ہے
…..
زندگی اک امتحاں ہے امتحاں کا ڈر نہیں
ہم اندھیروں سے گزر کر روشنی کہلائیں گے
…..


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/