•نظم/"to the cuckoo" ؛ (کوئل کے نام!) …

•نظم/"to the cuckoo" ؛ (کوئل کے نام!)
•شاعر/'William wordsworth'
اے چہکتے اجنبی! جس کی آواز میں سن رہا ہوں اور اس کی لزت سے سراپا مسرور ہو رہا ہوں؛ کیا میں تمہیں کوئل کہوں یا اک آوارہ سخن ور۔
جب میں نرم گھاس پر لیٹا ہوتا ہوں؛ تو تمہاری دوہری آواز کی کُوک، اک پہاڑی سے دوسری تک شور مچاتی ہے؛ بہت دور سے سنائی دیتے دیتے ایک لمحے کو پاس آجاتی ہے۔
تمہاری آواز پھولوں سے بھری؛چمکیلی وادی میں پھیل جاتی ہے اور مجھے ان ساعتوں کے منظر یاد دلاتی ہے جو کبھی میری آنکھوں نے دیکھے تھے۔
اے بہار کی زینت! تمہیں سہ بارہ مرحبا؛تم میرے لیے اک پرندہ نہیں ہو بلکہ اک لطف ہو ؛ اک اوجھل ساز؛ اک آواز؛ اک راز ہو۔
تم تو وہی ہو جسکی سریلی چہک میں اپنے سکول کے دنوں میں سنتا تھا؛ اور تمہاری کوک میری نظر کو ہزار جہتوں میں تمہارا متلاشی بنا دیتی؛کبھی جھاڑیوں میں ؛کبھی درختوں پر اور کبھی آسمان کی وسعت پر میں تمہیں تلاش کرتا۔
میں تمہیں دیکھنے کی خاطر باغوں اور چراگاہوں میں آوارہ پھرتا؛لیکن تم پھر بھی اک چاہت ہی رہی اک ایسی محبت بن کر جو کبھی دکھائی نہ دی۔
میں تمہاری آواز اب بھی سن رہا ہوں؛میرا من چاہتا ہے کہ میں میدان میں لیٹ جاؤں اور تم چہچہاتی رہو،،اور میں تمہارے نغمے سے اپنے وہ بیتے ہوئے چمکیلے دن دوبارہ پا لوں۔
اے سریلی آواز والے پنچھی! میں چاہتا ہوں یہ میدان اور زمین اک تخیلاتی جنت بن جائے؛ اک ایسا پرستان جہاں تم اپنے نغمے گاؤ اور میں تمہاری میٹھی کوک سنتا رہوں۔
………………."To the Cuckoo"
BY :WILLIAM WORDSWORTH'
O blithe New-comer! I have heard,
I hear thee and rejoice.
O Cuckoo! shall I call thee Bird,
Or but a wandering Voice?
While I am lying on the grass
Thy twofold shout I hear;
From hill to hill it seems to pass,
At once far off, and near.
Though babbling only to the Vale
Of sunshine and of flowers,
Thou bringest unto me a tale
Of visionary hours.
Thrice welcome, darling of the Spring!
Even yet thou art to me
No bird, but an invisible thing,
A voice, a mystery;
The same whom in my school-boy days
I listened to; that Cry
Which made me look a thousand ways
In bush, and tree, and sky.
To seek thee did I often rove
Through woods and on the green;
And thou wert still a hope, a love;
Still longed for, never seen.
And I can listen to thee yet;
Can lie upon the plain
And listen, till I do beget
That golden time again.
O blessèd Bird! the earth we pace
Again appears to be
An unsubstantial, faery place;
That is fit home for Thee!
#حنظله_خليق
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2784631808434001



