عالمی ادب سے تراشے بمناسبت یوم عالمی خواتین ۔ مترجم: اسد اللہ میر الحسنی ۔ خلیل…
مترجم: اسد اللہ میر الحسنی ۔
خلیل جبران:
عورت کا دل اس بیاباں کی طرح ہے جسے مرد اپنی جنگوں اور قتل و غارت کے لیے بطور میدان استعمال کرتا ہے، اس کے درختوں کو اکھاڑ پھینکتا ہے، اس کی جڑی بوٹیوں کو جلا دیتا ہے، اس کے پتھروں کو خون آلود کرتا ہے، اور اس کی مٹی میں ہڈیوں اور کھوپڑیوں کو ہموار کرتا ہے ، لیکن وہ دل پر سکون اور مطمئن رہتا ہے۔ موسم بہار میں اس میں بہار رہتی ہے اور موسم خزاں میں خزاں، وہ دل گزرتے وقت کے ساتھ ایسا ہی رہتا ہے.
عورت کا دل نہ وقت کے ساتھ بدلتا ہے اور نہ موسموں کے ساتھ بدلتا ہے۔ وہ دل مقابلہ کرتا رہتا ہے،مگر دم توڑتا نہیں۔
نزار قبانی:
کیا آپ کو کوئی شک ہے کہ آپ دنیا کی سب سے خوبصورت اور دنیا کی سب سے عظیم خاتون ہیں؟
کیا تمہیں شک ہے کہ جب میں نے تمہیں پایا تو میرے پاس دنیا کی کنجیاں آئیں؟
کیا تمہیں شک ہے کہ جب میں نے تیرے ہاتھ چھوئے تو دنیا کی ترکیب بدل گئی؟
کیا تمہیں شک ہے کہ میرے دل میں تمہاری انٹری تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے؟ اور دنیا کی سب سے خوب صورت خبر؟
نوال السعداوی:
میرا سب سے بڑا جرم یہ ہے کہ میں لونڈیوں اور غلاموں کے دور میں آزاد پیدا ہوئی، ایک ایسے مفکر دماغ کے ساتھ پیدا ہوئی جس وقت سوچنے پر پابندیاں عائد ہیں۔
انیس منصور:
عورت کا کوئی اصول نہیں ہوتا… وہ یا تو اصولوں سے پرے ہے، یا اصولوں سے بالاتر، وہ عورت جو محبت کو نہیں جانتی… اس میں نسائیت کہاں ؟
ابراہیم المصری:
جب عورت خلوص سے محبت کرتی ہے تو وہ پاکیزہ اور خوبصورت ہوجاتی ہے۔ جس سے وہ پیار کرتی ہے، اپنے آپ کو اس کے علاوہ کسی اور کی ملکیت تصور کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ نہ پیسہ، نہ جذبات اور نہ ہی عیش و عشرت کے حیرت انگیز کرشمے اسے متاثر کر سکتے ہیں۔ اور نہ اسے اپنے پریمی کو دھوکہ دینے کے لیے دھکیل سکتے ہیں۔
ابراہیم نواز:
عورت ایک باغیچہ ہے، پر بسا اوقات کسی ایسے صحرا میں بدل جاتا ہے، جو صرف کیکٹس اگانے کے لیے موزوں ہوتا ہے۔
شیکسپیئر:
عورت ایک ستارہ ہے جس سے مرد درخشاں ہوتا ہے، اور اس کے بغیر سیاہ راتوں میں زندگی بسر کرتا ہے۔
ارسطو:
عورت گلاب کی مانند ہے، جو اپنی خوشبو سے مرد کو اپنے کانٹوں سے ڈنک مارنے پر آمادہ کرتی ہے۔
محمود درویش:
ہم دونوں دوست ہیں، تو میرے ساتھ ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر چل، مل کر روٹیاں پکاتے ہیں اور مل کر گانے گاتے ہیں…
کیوں پوچھتی ہو یہ راستہ کہا جاتا ہے ؟
#women
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3884441578453013