منتخب غزلیں

عنبرین خان مجھے دھڑکن سنائی دے رہی ہے تری الجھن سن…

عنبرین خان
مجھے دھڑکن سنائی دے رہی ہے
تری الجھن سنائی دے رہی ہے

دماغ و دل میں ہے اک شور برپا
بڑی ان بن سنائی دے رہی ہے

مرے ہاتھوں میں کنگن تو نہیں ہیں
یہ کیوں کھن کھن سنائی دے رہی ہے

ٹپا ٹپ سی یہ بوندیں ناچتی ہیں
عجب جھانجن سنائی دے رہی ہے

جو صدیوں دور ہے اس تشنہ من کی
مجھے تڑپن سنائی دے رہی ہے

جدائی نام ہے اے عشق والو
یہ جو ناگن سنائی دے رہی ہے

دھمالیں عشق میں ڈالی ہیں دل نے
یا پھر جوگن, سنائی دے رہی ہے

عنبرین خان


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/