منتخب غزلیں

پریم ناتھ ڈار کا یومِ پیدائش July 25, 1914 برصغیر…

پریم ناتھ ڈار کا یومِ پیدائش
July 25, 1914

برصغیر کے نامور افسانہ نگار، شاعر، کہانی نویس پریم ناتھ ڈار 25 جولائی 1914 کوکشمیر (سری نگر) میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ایس پی کالج سری نگر سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی اور فلسفہ، انگریزی، تاریخ اور اردو کو منتخب کیا۔ اعلیٰ تعلیم کے لئے لاہور آگئے۔ وہ مارکس اور لینن کی تعلیمات سے متاثر تھے اور 1937 میں مارکسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور مارکسٹ ادب کا اردو ترجمہ کیا۔

ان کا پہلا افسانوی مجموعہ ’’کاغذ۔۔۔۔‘‘ 1949 میں شائع ہوا۔ ان کی دیگر مشہور تصانیف میں ’’نیلی آنکھیں‘‘، ’’دودھ‘‘، ’’گدھ‘‘، ’’بھوت پریت‘‘، ’’بیچوں بیچ‘‘، ’’کھڑکی (افسانے)‘‘ شامل ہیں۔ ان کی تحریروں کو بیسویں صدی کی ترقی پسند تحریروں کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے،

پریم ناتھ ڈار 6 ستمبر 1976 کو دہلی میں انتقال کرگئے۔ وفات کے بعد بیٹوں نے آخری افسانوی مجموعہ ’’چناروں کے سائے میں‘‘ شائع کرایا۔


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/