منتخب غزلیں

آج عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا یوم وصا…

آج عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا یوم وصال ہے
July 24, 1901

حضرت خواجہ غلام فرید ٌ کوریجہ 26 نومبر 1845ء بروز منگل کو بہاولپور کے قصبہ چاچڑاں شریف میں پیدا ہوئے – آپٌ کے خاندان کا نسلی سلسلہ یا شجرہ نسب حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ سے جا ملتا ہے- آپٌ کے خاندان میں ایک شخص ، جس کا نام شیخ کوربن ، حضرت شیخ پریا تھا اس لیے کور کی وجہ سے لفظ کوریجہ بن گیا-
آپٌ کا تاریخی نام خورشید عالم رکھا گیا- آپٌ کے والد کا نام حضرت خواجہ خدا بخش عرف محبوب الہی تھا- آپٌ چار برس کے ہوئے تو آپٌ کی والدہ کا انتقال ہو گیا اور جب آپٌ کی عمر آٹھ برس ہوئی تو آپٌ کے والد بھی اس دنیا سے رخصت ہو گئے-
آپ نے شاعری بھی کی، اور آپ کا زیادہ تر کلام پنجابی زبان میں ہے- جس کا نام ” دیوان فرید ” ہے اس کے علاوہ اردو ، عربی ، فارسی ، پوربی ، سندھی اور ہندی میں شاعری بھی کی ہے- اور آپٌ کا اردو دیوان بھی موجود ہے- آپٌ کے سرائیکی دیوان میں 272 کافیاں ہیں-

وفات کے وقت کلمہ شہادت سے پہلے حضرت خواجہ غلام فریدٌ نے کافی کا یہ بند پڑھا .
ٔآیا وقت فرید چلن دا
گزریا ویلھا کھلن ہسن دا
اوکھا پیندا یار ملن دا
جان لباں تے آندی اے

آپٌ کا وصال چاچڑاں شریف میں 24 جولائی 1901ء بروز بدھ ہوا- اس وقت آپٌ کی عمر 56 برس تھی


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/