منتخب غزلیں

سکون دل جہان بیش و کم میں ڈھونڈنے والے یہاں ہر چی…

سکون دل جہان بیش و کم میں ڈھونڈنے والے
یہاں ہر چیز ملتی ہے سکون دل نہیں ملتا
…..
جگن ناتھ آزادؔ کا یومِ وفات
July 24, 2004

جگن ناتھ نام اور آزاد تخلص تھا05 دسمبر 1918ء کو عیسی خیل، ضلع میانوالی میں پیدا ہوئے۔تلوک چند محروم کے فرزند تھے۔
ان کی مادری زبان سرائیکی تھی، لیکن تمام زندگی اردوزبان وادب کے لیے بے لوث خدمات انجام دیتے رہے۔ان کی چند کتابوں کے نام یہ ہیں:’بے کراں‘، ’ستاروں سے ذروں تک‘، ’وطن میں اجنبی‘ ، ’نواے پریشاں‘، ’کہکشاں‘، ’بوئے رمیدہ‘، ’جستجو‘، ’گہوارہ علم وہنر‘، ’آئینہ در آئینہ‘(شعری مجموعے) ’روبرو‘(خطوط کا مجموعہ)’نشان منزل‘(تنقیدی مضامین)’اقبال او راس کا عہد‘، ’اقبال اور مغربی مفکرین‘، ’اقبال اور کشمیر‘، ’ اقبال شخصیت اور شاعری‘، ’دہلی کی جامع مسجد‘، ’کولمبس کے دیس میں‘(سفرنامۂ امریکا وکینیڈا)۔ ممتاز شاعر، محقق اور ماہر اقبالیات پروفیسر جگن ناتھ آزاد 24؍جولائی2004ء کو جموں میں طویل علالت کے بعد سدھار گئے۔
۔۔۔۔۔
منتخب کلام
مری چشم تماشا اب جہاں ہے
تجلی کارواں در کارواں ہے

یقیں ہے آخری منزل گماں کی
یقیں کی آخری منزل گماں ہے

وہ مجھ سے دور تو اتنے نہیں ہیں
فقط اک بے یقینی درمیاں ہے

یہ راز اہل فغاں پر فاش کر دو
خموشی بھی اک انداز فغاں ہے

یہ میر کارواں سے کوئی کہہ دے
کہ میں ہوں اور تلاش کارواں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اتنا بھی شور تو نہ غم سینہ چاک کر
عشق اک لطیف شعلہ ہے اس کو نہ خاک کر

اے دل حضور دوست بہ صد احترام جا
دامن کو چاک کر نہ گریباں کو چاک کر

دور غم فراق کی تاریکیوں کو دھو
جلوؤں سے ان کے اپنا جہاں تابناک کر

ڈر ہے کہیں میں شوق فراواں سے مر نہ جاؤں
اے جذبہء طرب نہ مجھے یوں ہلاک کر

آزادؔ اس سے پہلے کہ ان پر نظر پڑے
اشکوں سے دھوکے اپنی نگاہوں کو پاک کر
۔۔۔۔۔


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/