منتخب نظمیں

زمیں پر وہی لوگ ملتے ہیں جن کو کبھی آسمانوں کے اُس…

زمیں پر وہی لوگ ملتے ہیں جن کو
کبھی آسمانوں کے اُس پار
رُوحوں کے میلے میں
اِک دوسرے کی محبت ملی ہو !
مگر "تم”
کہ میرے لیے نفرتوں کے اندھیرے میں
ہنستی ہوئی روشنی ہو
لہو میں رچی
رگوں میں بسی ہو
ہمیشہ سُکوتِ_شبِ_غم میں آوازِ جاں بن کے
چاروں طرف گونجتی ہو
اگر آسمانوں کے اُس پار
رُوحوں کے میلے میں بھی مِل چُکی ہو
تو پھر اس زمیں پر
میری چاہتوں کے کھلے موسموں سے گریزاں
میری دُھوپ چھاؤں سے
کیوں اجنبی ہو؟
کتابوں میں لکھّی ہوئی
اور کانوں سُنی
ساری باتیں غلط ہیں ؟
کہ تُم ’’ دوسری ‘‘ ہو ؟

محسن نقوی

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/