تمام احباب کی رائے بالعموم اور مترجم حضرات کی ماہر…

تمام احباب کی رائے بالعموم اور مترجم حضرات کی ماہرانہ رائے بالخصوص درکار ہے۔
مترجم کی رائے میں تجربہ اور قاری کی رائے میں قارئین کی مجموعی سوچ کی عکاسی ہو گی۔
کسی بھی زبان کے جذبات و احساسات کو کسی دوسری زبان میں منتقل تو کیا جا سکتا ہے لیکن بالکل درست ترجمہ نہیں کیا جا سکتا۔ تو یہاں مترجم کے پاس دو ممکنہ آپشنز ہیں۔
1: کہ اپنی ترجمہ کرنے والی زبان اور ذخیرہ الفاظ کے ساتھ ہر ممکن بہتر ترجمہ کر دے خواہ اس سے لکھاری کی زبان میں استعمال شدہ جذبات و احساسات کو صد فیصد منتقل نہ کیا جا سکے۔
2: کہ وہ صرف لفظی ترجمہ سے زیادہ اپنی زبان کے ذخیرہ الفاظ، علم بیان اور قواعد کو استعمال کرتے ہوئے قریب ترین ترجمہ کرے جو متن کے جذبات و احسات اور سوچ کا عکاس تو ہو لیکن وہ اصل متن سے صرف الفاظ کی حد تک قدرے دور ہو۔
بحیثیت مترجم اور قاری اپنی رائے سے نوازیں۔
جزاک اللہ
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2928220617408452



