منتخب غزلیں
احسان دانش صاحب بہت سخت جملے باز تھے۔ جملہ بن سنور…

احسان دانش صاحب بہت سخت جملے باز تھے۔ جملہ بن سنور کر یوں ان کے ہونٹوں سے باہر آتا تھا جیسے ٹکسال میں گھڑا گیا ہو۔ موقعہ محل کے مطابق جب وہ بے ساختہ کوئی جملہ ادا کرتے تو محفل واہ واہ کر اٹھتی تھی۔ مشہور شاعر کلیم عثمانی کے گھر لڑکا پیدا ہوا تو وہ مٹھائی کا ڈبہ لے کر بھاگے بھاگے احسان دانش کے گھر آئے۔ مٹھائی کا ڈبہ پیش کرتے ہوئے کہا-
"مبارک ہو استاد میرے ہاں بیٹا ہوا ہے”
احسان صاحب نے کلیم عثمانی کو داد دیتے ہوئے کہا
"شاباش یہ شعر تو سب سے اچھا کہا ہے”
"نام کیا رکھوں احسان صاحب”
احسان صاحب نے بے ساختگی سے کہا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ” ضربِ کلیم رکھ دو”
"مبارک ہو استاد میرے ہاں بیٹا ہوا ہے”
احسان صاحب نے کلیم عثمانی کو داد دیتے ہوئے کہا
"شاباش یہ شعر تو سب سے اچھا کہا ہے”
"نام کیا رکھوں احسان صاحب”
احسان صاحب نے بے ساختگی سے کہا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ” ضربِ کلیم رکھ دو”
(اقتباس از "کھرے کھوٹے” – احمد عقیل روبی)



