منتخب غزلیں
جو تو نہیں تو یہ دنیا رکی رکی سی لگے میں اپنی شکل …
جو تو نہیں تو یہ دنیا رکی رکی سی لگے
میں اپنی شکل بھی دیکھوں تو اجنبی سی لگے
میں اپنی شکل بھی دیکھوں تو اجنبی سی لگے
ترے خیال سے بڑھ کر کوئی خیال نہیں
اندھیرے گھر میں مجھے کیسی روشنی سی لگے
جو تیرے روپ کا چرچا کروں بہاروں سے
تو پھول پھول کی رنگت اڑی اڑی سی لگے
جو تیری بانہوں میں دم توڑنا میسر ہو
تو مجھ کو موت کی آمد بھی زندگی سی لگے
کسی کے حکم کا پابند ہو کے کیا پایا
کے اب تو سانس بھی آئے تو خودکشی سی لگے
تمام عمر یہ سوچا ہے شعر کہتے ہوئے
ہماری شاعری پروازؔ شاعری سی لگے
( وجیندر سنگھ پرواز)
انتخاب :- ابوالحسن علی ندوی


