زندگی کے معنی درد اور بےیقینی کے درمیان گھٹن کا ب…

زندگی کے معنی
درد اور بےیقینی کے درمیان گھٹن کا باعث بننے والی اس بیزار کن زندگی کو برداشت کرنا یوں بھی بہت مشکل ہے۔ زندگی کی مقصدیت کے بارے میں بار بار کیے جانے والے سوال کا کسی باتقدیس لمحے میں جواب اگر ہاں میں سنائی دے بھی دے، تو بھی اس جواب کو اگلے ہی لمحے پھر کوئی گدلا سا سیلاب بہا کر اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔ لیکن ہمارے لیے زندگی کے معنی کا محض اس ایک لمحے کے لیے ہاں میں ملنے والا جواب بھی کافی ہوتا ہے۔
(ہَیرمان ہَیسے کی سوانحی تصنیف “سینیٹوریم کا مہمان” سے اقتباس، جرمن سے اردو ترجمہ: مقبول ملک)
Zwischen Schmerzen und Verzweiflung und würgendem Lebensekel immer wieder für einen heiligen Augenblick auf die Frage nach dem Sinn dieses so schwer erträglichen Lebens ein Ja zu hören, werde es auch im nächsten Augenblick schon wieder von der trüben Flut überspült, das genügt uns.
(Hermann Hesse: Kurgast)
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2842341325996382



