منتخب نظمیں

ہدیہِ خلوص سرکارِ دو عالم ﷺکی نذر – شائستہ سحر آن…

ہدیہِ خلوص سرکارِ دو عالم ﷺکی نذر – شائستہ سحر

آنکھ مانگیں تو وہی چاند سا چہرہ مانگیں
خواب دیکھیں تو فقط ان کا ہی جلوہ مانگیں

خود ہی قدموں سے لپٹ جائے گی منزل اک دن
بات اتنی سی ہے وہ نقشِ کفِ پا مانگیں

وہ جو مائل بہ عطا ہیں تو یہی سوچتے ہیں
ایک دامن ہے دریدہ سا بھلا کیا مانگیں

زہے قسمت ہمیں دیدار عطا ہو ان کا
اپنی آنکھوں کے عوض دید کا صدقہ مانگیں

اور ہیں وہ جنھیں چاہت ہے زمانے بھر کی
ہم تو وہ ہیں جو فقط خاکِ مدینہ مانگیں

اب ہمیں در پہ بلا لیجئیے اے جانِ خلوص
کب تلک درد سہیں دستِ مسیحا مانگیں

آپ ﷺکا اسوہ ہے تفسیرِ کتابِ اکبر
آپ ﷺکے خلق سے جینے کا قرینہ مانگیں

ایسے انسان نہیں ہوتے کبھی ناکام سحرؔ
بہرِ اعمال جو سنت کا خزینہ مانگیں


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/