شہنشاہ ادب شیکسپئر کی Sonnet کا ترجمہ کرنے کی ایک …

شہنشاہ ادب شیکسپئر کی Sonnet کا ترجمہ کرنے کی ایک ادنی سی کاوش۔۔۔۔۔۔۔
سچی محبت کبھی نہیں بدلتی
وہ محبت، محبت نہیں جو بدل جائے حالات کے بدلنے پر
یا پلٹ جائےکسی کے پلٹنے سے
ارے نہیں!
… More
یہ تو وہ چراغ راہ ہے جو طوفان میں بھی بجھتا نہیں
یہ تو مسافروں کو رستہ دکھانےوالا انمول منارہ نور ہے
پیار کے راہیوں کا قطبی ستارہ ہے
محبت وقت کی لونڈی نہیں
گرچہ، گلاب رنگ لب و رخسار وقت کے خنجر کے تیز دھار وارسے کملا
جاتے ہیں مگر، مگر پیار نہیں بدلتا
گھنٹے، ایام، ہفتے، ماہ وسال اس پر بے اثر ہیں
محبت لازوال ہے، یہ نہیں بدلتی
حشر بپا ہوجائے۔۔۔ تب بھی نہیں
اگر یہ ثابت ہو جائے کہ میں غلط کہ رہا ہوں تو پھر
یا میں نے ایسا کبھی لکھا نہیں، یا کبھی کسی نے محبت نہیں کی


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3032711020292744



