Litotes اَدَب میں اَیسے جُملے بھی اِستِعمال کِئے…

اَدَب میں اَیسے جُملے بھی اِستِعمال کِئے جاتے ہیں کہ جِن میں نَفی کے ذَریعے اَثبات کا بَھرپُور تاثُر دِیا جاتا ہَے ۔ بِالفاظِ دیگَر کِسی بات پَر زور دینے کی غَرض سے اُس کی ضِد کی تَکفیر / نَفی / اِنکار کِیا جاتا ہَے ۔ مَثَلاً : –
1 – ہَم کوئی کَمزور قَوم نَہیں ۔
( مُراد یہ کہ ہَم ایک طاقَتوَر قَوم ہیں۔ )
2 – دُشمَن ہَمیں تَر نِوالہ نہ سَمجھے ۔
( دُشمَن کو ہَماری قُوَّتَ کا اَدراک ہونا چاہِئے ۔ )
3 – ہَم اَیسے بھی گَئے گُذرے نَہیں ۔
( یعنی ہَم بھی صاحِبِ حَیثِیَت ہیں ۔ )
4 – ہَم نے بھی چُوڑِیاں نَہیں پہن رَکھّیں ۔
( ہَم نِمَٹنا جانتے ہیں اَور اُس کے لِئے تَیّار بھی ہیں ۔ )
5 – اَب مَیں اِتنا بھی احمَق نَہیں ہُوں ۔
( مُراد یہ کہ مَیں خُوب سَمَجھتا ہُوں ۔ )
6 – ہَم کِسی سے کَم نَہیں ۔
( ہَم دُوسروں کے ہَم پَلّہ ہَیں ۔ )
7 – ہَم نے یہ بال دُھوپ میں سَفَید نَہیں کِئے ۔
( ہَم سَرد و گَرم چَشیدہ / جَہاں دیدہ ہَیں ۔ )
اَب کُچھ مِثالیں زَبانِ فَرَنگِیہ سے : –
1 – I belong to no mean family .
( I’m from a purple family )
2 – I’m not a fool .
( I know the things well )
3 – He is not that smart .
( He has little shrewdness )
4 – She is no less beautiful .
( She is very charming )
مَضامینِ شِبلی
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2094845054079350



