منتخب غزلیں

آج ہمارے یہاں 12 ربیع الاول کا مبارك دن ہے، اس منا…

آج ہمارے یہاں 12 ربیع الاول کا مبارك دن ہے، اس مناسبت سے مختلف شعراء کے مختلف نعتیہ اشعار پیش کیے جا رہے ہیں

اشعارِ ختم نبوت

اک شخص سراپا رحمت ہے، اک ذات ہے یکسر لطفِ خدا
ہم ارض و سما کو دیکھ چکے لیکن کوئی اس جیسا نہ ملا

اس ذات پہ رحمت ختم ہوئی، نبیوں کی شہادت ختم ہوئی
یعنی کہ نبوت ختم ہوئی پھر کوئی نہ اس کے بعد آیا

(آغا شورش کاشمیری)

میرے ماں باپ بھی ان پہ قربان ہوں
دونوں عالَم میں جن سے ہوئی روشنی

کیوں نہ ختم الرسل ہو لقب آپ کا
آپ کے بعد کوئی نہ آیا نبی

(اظہارالحق اظہار)

مبارک ہو جہاں میں رحمة للعالمین آئے
گنہگاروں کو مژدہ ہو شفیع المذنبین آئے

نبوت ختم کردی جن پہ خلاق دو عالم نے
وہ فخر انبیاء آئے وہ ختم المرسلین آئے

(قمر یزدانی)

رشک صد یوسفِ کنعاں ہے مدینے کا نگار
دوجہاں طالب دیدار نظر آتے ہیں

تاج ہے ختم نبوت کا سر اقدس پر
گرد انوار ہی انوار نظر آتے ہیں

(سیّد نفیس الحسینی )

خشک ہونٹوں پر ترانے آگئے
شادمانی کے زمانے آگئے

مژدہ اے امت کہ ختم المرسلیں
بخت خوابیدہ جگانے آگئے

(شکیل بدایونی ١٩٧٠ئ)

گنبد خضرأ کے نظارے
دیکھ کے جاگے بھاگ ہمارے

ختم ہوئی ہے ان پہ نبوت
وہ نبیوں کے راج دلارے

(محمود عارف)

سرور کونین ختم الانبیائ
بندئہ حق مظہر شانِ خدا

محسنِ انسانیت خیرالبشر
مخزن و سرچشمۂ صدق و صفا

(ڈاکٹر انعام احسن)

حضور ۖ شہنشاہ رحمت عالَم، حضور ختم الرسل ۖ
بشر کے وہم سے بالاتر آپ کے درجات

ہیں آسمانِ نبوت پہ آپ بدرِمنیر
حضور ۖ آپ کے حلقے میں مہر و ماہ اسیر

(ضیا جعفری ١٩٧٠ئ)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/