منتخب غزلیں

اب تو مذہب کوئی ایسا بھی چلایا جائے جس میں انسان …

اب تو مذہب کوئی ایسا بھی چلایا جائے
جس میں انسان کو انسان بنایا جائے
..
” گوپال داس نیرج ” کی وفات
July 19, 2018
ہندی کے مشہور نغمہ نگار اور جانے مانے پدم بھوشن یافتہ شاعر گوپال داس ‘نیرج’ کا آج شام یہاں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ ( ایمس ) میں انتقال ہو گیا پیدائش: 4/ جنوری 1925 جائے پیدائش: اٹاوا ، اتر پردیش

اب کے ساون میں شرارت یہ مرے ساتھ ہوئی
میرا گھر چھوڑ کے کل شہر میں برسات ہوئی
….
جب چلے جائیں گے ہم لوٹ کے ساون کی طرح
یاد آئیں گے پرتھم پیار کے چمبن کی طرح
ذکر جس دم بھی چھڑا ان کی گلی میں میرا
جانے شرمائے وہ کیوں گاؤں کی دلہن کی طرح
میرے گھر کوئی خوشی آتی تو کیسے آتی
عمر بھر ساتھ رہا درد مہاجن کی طرح
کوئی کنگھی نہ ملی جس سے سلجھ پاتی وہ
زندگی الجھی رہی برمہا کے درشن کی طرح
داغ مجھ میں ہے کہ تجھ میں یے پتہ تب ہوگا
موت جب آئے گی کپڑے لیے دھوبن کی طرح
ہر کسی شخص کی قسمت کا یہی ہے قصہ
آئے راجہ کی طرح جائے وہ نردھن کی طرح
جس میں انسان کے دل کی نہ ہو دھڑکن نیرجؔ
شاعری تو ہے وہ اخبار کے کترن کی طرح
…………………
اب تو مذہب کوئی ایسا بھی چلایا جائے
جس میں انسان کو انسان بنایا جائے
جس کی خوشبو سے مہک جائے پڑوسی کا بھی گھر
پھول اس قسم کا ہر سمت کھلایا جائے
آگ بہتی ہے یہاں گنگا میں جھیلم میں بھی
کوئی بتلائے کہاں جا کے نہایا جائے
پیار کا خون ہوا کیوں یہ سمجھنے کے لیے
ہر اندھیرے کو اجالے میں بلایا جائے
میرے دکھ درد کا تجھ پر ہو اثر کچھ ایسا
میں رہوں بھوکا تو تجھ سے بھی نہ کھایا جائے
جسم دو ہو کے بھی دل ایک ہوں اپنے ایسے
میرا آنسو تیری پلکوں سے اٹھایا جائے
گیت انمن ہے غزل چپ ہے رباعی ہے دکھی
ایسے ماحول میں نیرجؔ کو بلایا جائے
………………………….
گوپال داس نیرج کی ایک نظم کے کچھ اشعار
ہاتھ تھے ملے کہ زلف چاند کی سنوار دوں‘
ہونٹ تھے کُھلے کہ ہر بہار کو پکار دوں‘
درد تھا دیا گیا کہ ہر دُکھی کو پیار دوں‘
اور سانس یوں کہ سوَرگ بھومی پر اُتار دوں‘
ہو سکا نہ کچھ مگر‘ شام بن گئی سحر‘
وہ اُٹھی لہر‘ کہ ڈھے گئے قلعے بکھر بکھر‘
اور ہم ڈرے ڈرے‘ نِیر نیَن میں بھرے‘
اوڑھ کر کفن پڑے‘ مزار دیکھتے رہے !
کارواں گزر گیا‘ غبار دیکھتے رہے ۔ ۔ ۔ !
…………………………


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/