قابل رحم ہے وہ قوم جس کے لوگ بھیڑ بکریاں ہیں اور جس کے چرواہے انھیں گمراہ کرتے …

اور جس کے چرواہے انھیں گمراہ کرتے ہیں۔
قابل رحم ہے قوم جس کے رہنما دروغ گو ہیں جس کے عالم و دانا خاموش ہیں
اور جس کے تعصبات ہوا کے دوش پر منڈلاتے ہیں۔
قابل رحم ہے وہ قوم جو آواز نہیں اٹھاتی
سوائے فاتحین کی رطب اللسانی کے اور بدمعاش کو سورما قرار دینے کے
اور اس کا مقصد دنیا پر بزور ِطاقت و جبر حکومت کرنا ہے۔
قابل رحم ہے وہ قوم جو اپنی زبان کے علاوہ کوئی اور زبان نہیں جانتی
اور اس کی اپنی ثقافت کے علاوہ کوئی اور ثقافت نہیں۔
قابل رحم ہے وہ قوم جس کی جان پیسہ ہے۔
اور وہ شکم سیر خوابیدہ لوگوں کی مانند سوتی ہے۔
قابل رحم ہے وہ قوم —-آہ، افسوس ان لوگوں پر جو اپنے حقوق سلب ہونے دیتے ہیں۔
اور اس کی اجازت دیتے ہیں کہ ان کی آزادیوں کا صفایا کر دیا جائے۔
میرے وطن، تیرے آنسو، آزادی کی پیاری سرزمین۔
~ لارنس فرلنگیٹی ~
~ اردو ترجمہ : رومانیہ نور ~
Pity the nation whose people are sheep,
and whose shepherds mislead them.
Pity the nation whose leaders are liars, whose sages are silenced,
and whose bigots haunt the airwaves.
Pity the nation that raises not its voice,
except to praise conquerors and acclaim the bully as hero
and aims to rule the world with force and by torture.
Pity the nation that knows no other language but its own
and no other culture but its own.
Pity the nation whose breath is money
and sleeps the sleep of the too well fed.
Pity the nation — oh, pity the people who allow their rights to erode
and their freedoms to be washed away.
My country, tears of thee, sweet land of liberty.
~Lawrence Ferlinghetti
(Book: Ferlinghetti’s Greatest Poems )
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3879025192327985




اس نظم میں شاعر ایک قوم کو کچھ سنوانا چاہتا ہے لیکن وہ قوم حسب عادت کچھ سن نہیں رہی 😁
حسب حال
بہترین انتخاب
کیا لارنس پاکستانی تھا 🤔🤔
Beautiful as usual 💯✔️
Umda umda umda ❤️❤️❤️
یہ تو موجودہ پاکستانی قوم کے لئیے ہے
بہت اچھا ترجمہ ہے۔ لیکن میں کنفیوزڈ ہوں۔
Pity The Nation
خلیل جبران کی بھی نظم ہے ؟ یا وہ الگ ہے ؟
جبران خلیل جبران