(ایرن ہینسن کی نظم NOT سے ماخوذ) تعارف تم زندگی کے کتنے برس جی چُکے ہو اور تُم…
تعارف
تم زندگی کے کتنے برس جی چُکے ہو
اور تُم کس فیشن کے کپڑے پہنتے ہو
تمھاری جسامت کیسی ہے
یا پھر تمھارے بالوں کی رنگت کیا ہو چُکی ہے
یہ سب تُمھاری پہچان نہیں !
تُمھارا نام بھی تُمھارا تعارف نہیں
اور ہنستے وقت جو تمھارے گالوں میں گڑھے پڑھتے ہیں وہ بھی نہیں
تمھارا تعارف تو وہ سب کہانیاں ہیں جو تُم نے کہیں پڑھی ہیں
یا وہ الفاظ ہیں جن کا انتخاب تُم نے اپنے اظہار کے لئے کیا ہے
صُبح آنکھ کُھلنے کے فوراً بعد تمھاری بھدی، کھردری آواز تمھارا اصل ہے
یا وہ ہنسی ہے جسے تُم ہونٹوں میں دبانے کی کوشش کرتے ہو
تُم اپنے قہقہوں میں چُھپے لُطف و شوخی کا پیکر بھی ہو
اور اپنی آنکھ سے ٹپکے ہر آنسو کا عکس بھی
تُم اُن سب گیتوں کی بازگشت ہو
جو تُم نے کبھی اکیلے ، بلند آواز اور بے فکری سے گاۓ ہیں
تُم اُن رستوں کا تعارف ہو جن پر تُم نے سفر کیا ہے
اور اُن منازل کا پتہ ہو جن کو تُم نے اپنا مسکن چُنا ہے
تُم ہر اُس سچ کا حصہ ہو جسے تُم ایمان سمجھتے ہو
اور ہر اس شخص کا بھی جِس سے تُم نے مُحبت کی ہے
تمھارے بیڈ روم میں ٹنگی تصویریں تمھیں بیان کرتی ہیں
اور تمھارے مستقبل کے ارادے تمھارے حوصلوں کا پتا دیتے ہیں
تُمھارا وجود خوبصورتی کے انمول خزانے سے اُٹھا ہے
مگر لگتا ہے کہ شاید تُم یہ سب بھول چُکے ہو
کہ تُم نے اپنے تعارف کے لئے وہ سب حوالے چُنے ہیں
جو ہرگز تمھیں بیان کرنے کے لائق نہیں !
(وسیم ملک )
NOT
(Erin Hanson)
You are not your age
Nor the size of clothes you wear
You are not a weight
Or the colour of your hair
You are not your name
Or the dimples in your cheek
You are all the books you read
And all the words you speak
You are your croaky morning voice
And the smiles you try to hide
You are the sweetness in your laughter
And every tear you have cried
You are the songs you sing so loudly
When you know you are all alone
You are the places you have been to
And the one that you call home
You are the things that you believe in
And the people that you love
You are the photos in your bedroom
And the future you dream of
You are made of so much beauty
But it seems that you forgot
When you decided that you were defined
By all the things you are not.
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3862587453971759




بہت زبردست. پہلے میں سمجھی کہ خود آپ کا لکھا ہوا ہے 😍
واہ، لاجواب
وسیم صاحب۔۔۔ترجمہ اچھا ہے
مجھے آپ کی صلاحیت اور حس جمالیات سے پوری امید ہے کہ آپ اسے اور جان دار بنا سکتے ہیں ۔۔۔
کیا ہی خوبصورت ماخوذ نثر پارہ تخلیق کیا ہے۔
اس کی سب سے بڑی خوبصورتی یہ ہے کہ آپ نے منظوم کرنے کی کوشش میں اسے ثقیل نہیں بنایا اور نظم کے مرکزی خیال کو فوکس کرتے ہوئے تمام نظم قلم بند کی ہے ۔ پڑھنے میں یہ کسی دلکش نظم سے کم نہیں ۔
بہت داد کہ اس ماخوذ نثر پارے میں اصل نظم کی مکمل روح سمیٹ دی ہے ۔
واہ صاحب