منتخب غزلیں
حسین مجروح کے اشعار … وہ قحطِ مخلصی ہے کہ یارو…

حسین مجروح کے اشعار
…
وہ قحطِ مخلصی ہے کہ یاروں کی بزم سے
غیبت نکال دیں تو فقط خامشی بچے
….
یہ نقدِ جاں ہے اسے سود پر نہیں دیتے
جسے طلب ہو ، وہ ہم سے مضاربہ کرلے
…
وہاں بھی شیخ ہی قابض تھا ہر طرف مجروح
حرم میں ہم تو گئے تھے خدا کے ویزے پر…
