"میرے جسم کے نام۔۔۔ خیمے کی کیل جو صحرا میں مصلو…

"میرے جسم کے نام۔۔۔
خیمے کی کیل جو صحرا میں مصلوب ہو گئی”
میرال طحاوی کا یہ ناول "الخباء” یا "خیمہ” یقیناً ایک شاندار تحریر ہے۔ ناول پڑھتے ہوئے ایک لمحے اگر آپکو یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ اس ناول کی کہانی کو سمجھ… More رہے ہیں تو دوسرے ہی لمحے یہ کہانی، کہانی میں ڈوبنے لگتی ہے۔ مصنفہ کی قصہ گوئی پر بھرپور گرفت ہے اور اصلوب نرالا ہے۔ ایسا لگتا ہے سب کچھ وہ اپنی آنکھوں سے ہوتا ہوا دیکھ رہی ہوں جسے قلم بند کردیا ہے۔ ناول کا پسِ منظر مصر کے صحراؤں کی بدوی زندگی اور دم گھونٹ دینے والے ماحول اور روایات پر مبنی ہے۔ مصنفہ کا تعلق خود ایک بدوی خاندان سے ہے اس لیے گمان ہوتا ہے جیسے انھوں نے اپنی یاداشتوں کو سمیٹ دیا ہو۔ کہانی یاس اور امید کے درمیان بہہ رہی ہے۔ ایک کہانی فاطمہ جو اس ناول کا مرکزی کردار ہیں کی… More

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3021208661442980



