آٹھ اکتوبر کو نوبیل انعام برائے ادب کا اعلان کیا ج…

آٹھ اکتوبر کو نوبیل انعام برائے ادب کا اعلان کیا جائے گا.
نوبیل کمیٹی پچھلے سال ہنگری کے پیٹر ہانڈکے اور اس سے قبل باب ڈلن کو نوبیل انعام نوازنے پر کافی تنقید کی زد میں رہی ہے.
اس سال بھی جو نام گردش میں ہیں اس سے ممکن ہے نوبیل کی ساکھ کو مزید دھچکے لگیں. ان ناموں میں فرانس کا مشیل ہیل بیق بھی شامل ہے جس کے خیالات مسلمانوں کے متعلق کافی نسل پرستانہ ہیں.
یہ خیال بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ نوبیل کمیٹی اس سال اپنی پرانی فہرستوں سے گرد جھاڑے گی اور البانیہ کے اسماعیل کادارے یا سلمان رشدی کو انعام دیا جاسکتا ہے. میلان کنڈیرا کی بھی سرگزشت ہے.
متوقع فیورٹ امیدواروں میں، مارگریٹ ایٹ ووڈ، نگوگی واتھیانگ او، ہاروکی موراکامی اور جوئس کیرول اویئٹس شامل ہیں.
میرے خیال میں انڈیا سے ارون دھتی رائے کو بھی اب اس دوڑ میں شامل ہونا چاہئے، ان کی آواز اس پیچیدہ دنیا کے اندر کافی اہم ہے.
(شیخ نوید)
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2895315784032269



