عالمی ادب

The discomfort of evening by Marieke lucas rijneve…

The discomfort of evening by Marieke lucas rijneveld.dutch.

1991 میں پیدا ہونے والی یہ مصنفہ کئی ادبی انعام جیت چکی ہے ۔اس ناول کا ترجمہ انگریزی، عربی ، جرمن ، فرانسیسی ، اطالوی ،کوریائی اور ہسپانوی زبانوں میں ہو چکا ہے ۔ انتہائی عمدہ، توانا اور کاٹ دار ناول جس میں مصنفہ ہمیں مجبور کر دیتی ہے کہ ہم جو دیکھتے ہیں، محسوس کرتے ہیں اور چکھتے ہیں اسے ایک فاصلے سے ،ہیلی کاپٹر کی بلندی سے نا دیکھیں بلکہ دم بخود اور مبہوت کر دینے والی نزدیکی سے دیکھیں ۔یہ ناول قاری کو ایک دم گھونٹتی ،جابرانہ اور نفرت انگیز دنیا میں لے جاتا ہے جہاں جو بات اہم ہے وہ صرف تفصیل ہے ۔
جاس اپنے بھائی کا سوگ منا رہی ہے جو سکیٹنگ کرتے ہوے ڈوب کر مر گیا تھا ۔وہ عمر کے اس حصے میں ہے جہاں بچپن اور نوجو ا نی کی سرحد ملتی ہے اور ہم اسی کی نظروں سے دیکھتے ہیں کہ خاندان کے بقیہ افراد کس طرح اس صدمے سے نبرد آزما ہیں ۔جاس محسوس کرتی ہے کہ اسے مکمل طور پر غلط سمجھا جاتا ہے ۔وہ عجیب و غریب جادوئی رسمیں ادا کر کے اپنے بھائی کی روح کو حاضر کرواتی ہے ،خود کو ناگزیر شہوانی کھیلوں کے سپرد کر دیتی ہے ،اسے والدین کا رویہ دھمکی آمیز لگتا ہے ،وہ جانوروں پر تشدد کرنے پر اتر آتی ہے، خدا کے متعلق تصورات گھڑ تی ہے ،"دوسری سمت ""کے خواب دیکھتی ہے اور ابدی نجات کے متعلق سوچتی ہے مختصرا یہ ناول خود کو بچانے کے لئے کی گئی اس کی بے سود کوشش کے متعلق ہے ۔
ہمیں یہ اجازت نہیں کہ ہم جاس جیسی پرجوش نو عمر لڑکی کو یوں فاصلے سے دیکھیں گویا ہم کسی مریض کو دیکھ رہے ہیں ،نہیں ،ہم اسکے ساتھ انتہائی شدت سےوابستہ ہیں اور ہم کانپتے رہتے ہیں ۔
ناول موزوں ،برجستہ ،نوکیلے ،لرزہ خیز ،ہولناک ،ڈ را ونے اور کبھی کبھار مزاحیہ مناظر سے پھٹا پڑ رہا ہے ۔
خدا کا شکر ہے کہ ان مزاحیہ مناظر کے بیچ ہم کچھ سکون اور اطمینان محسوس کرتے ہیں اور ہمیں ہنسنے کی اجازت مل جاتی ہے ۔یہاں گوبھی کے چھوٹے چھوٹے پھول کرسمس کا ننھا منا درخت ہیں ،جاس کی ماں کی مرجھائی ،ڈھلکی ہوئی چھا تیا ں چرچ میں چندہ جمع کرنے والی تھیلیوں سے مشابہ ہیں ۔
مصنفہ نے ایک انتہائی جراتمند اور اداس ناول لکھا ہے جو ہمیں افسردگی اور خود ترسی پر گہرے غور و خوض کی دعوت دیتا ہے ۔
کیا ہی طاقتور انداز _تحریر ہے منظر کی عکاسی کے لئے کیا حوصلہ مندی ہے ۔

ندیم اقبال

نوٹ:
اس ناول پر مصنفہ اور مترجم کو آج انٹرنیشنل بکر پرائز 2020 سے نوازا گیا ہے.

— with Nadeem Iqbal.

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2858147887749059

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/