#نئی #کتاب کیٹگری :سیلف ہیلپ مصنف:ایڈورڈ ڈی بونو…

#نئی #کتاب
کیٹگری :سیلف ہیلپ
مصنف:ایڈورڈ ڈی بونو
مترجم:لائبہ خان
ڈاکٹر ایڈورڈ ڈی بونو دورحاضر کے چوٹی کے مصنفین میں سے ایک ہیں. وہ ز ہن کو سوچنے کی تربیت دینے میں خاص شہرت رکھتے ہیں. اب تک انکی سڑسٹھ(68) تصانیف کے سینتیس (37) زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں.
ڈی بونو کی یہ کتاب ہماری معاشرتی اصلاح اور لوگوں کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے. میری خوش قسمتی ہے کہ ملک کے معروف ادارے "بک کارنر جہلم" نے اس کتاب کے ترجمے کے لئے میرا انتخاب کیا.
یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ بحیثیت قوم ہم بڑے جذباتی لوگ ہیں. اول اول تو ہم کسی کی بات سنتے نہیں, سن لیں تو غور نہیں کرتے, غور کریں تو ٹھیک سے سمجھتے نہیں اور مثبت سوچ کی کمی کے باعث بحث مباحثے اور اختلاف در اختلاف کرتے ہوئے گفتگو کا سارا حسن ملیامیٹ کر دیتے ہیں. جس طرح آ پکے بیرونی حسن کی پہچان آ پ کے چہرے اور جسم سے ہوتی ہے اسی طرح آ پکے باطنی حسن کی پہچان آ پکے زہن اور سوچ کے زریعے ہوتی ہے جس کے اظہار کا زریعہ گفتگو ہے. لیکن ہمارا معاشرہ ابھی تک "ایک چپ سو سکھ" کے حصار سے نہیں نکلا. ضرورت اس امر کی ہے کہ چپ کی بکل سے نکلیں اور "بول کہ لب آزاد ہیں تیرے" کے مصداق خلوص نیت کے ساتھ اچھی اور مہارت بھری گفتگو کے زریعے اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو آ سان اور خوبصورت بنائیں کیونکہ انسان حیوان ناطق ہے… کوئی مجسمہ یا پتلا نہیں.
یہ کتاب آ پکو خوبصورت زہن کے حصول میں مدد دے گی اور اسکے اظہار کے لیے خوبصورت گفتگو کے فن سے آ شنا کروا ئے گی. لیکن بہرطور عمل کی جانب پہلا قدم تو آ پکو خود ہی اٹھانا ہے… تو بس کتاب لیجیے! پڑھیے! اور راستے پر گامزن ہونے کے لیے خود سے باآواز بلند کہئے :
???? اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے
پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے ????
عرض مترجم
لائبہ خان
To order the book online here is the link:
https://www.facebook.com/bookcornershowroom/
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2852237721673409



