گوتم بدھ کی باتیں کبھی یقین نہ کرو چاہے تُم نے ک…

گوتم بدھ کی باتیں ????
کبھی یقین نہ کرو چاہے تُم نے کہیں پڑھا ہو، یا کسی نے تمہیں کچھ بتایا ہو، یا بے شک مَیں نے ہی کچھ کہا ہو جب تک کہ تمہیں تمہارے اندر سے آگاہی نہ ملے اور تمہاری عقل اُسے تسلیم نہ کرے۔ لہذا اپنی آگاہی اور عقل کی استعداد بڑھاؤ۔
•••
تمہاری جانب سے اِس دنیا میں جو سب سے زیادہ محبت کیے جانے کے لائق ہے وہ تُم خود ہو۔
•••
سکون تمہارے اندر سے ہی چشمے کی طرح پھوٹتا ہے.. اسے اپنے سے باہر مت ڈھونڈ۔
•••
جو سوچو گے، بالآخر وہی بن جاؤ گے۔
•••
تمہیں غصہ کی وجہ سے سزا نہیں دی جائے گی.. غصہ بذاتِ خود ایک سزا ہے۔
•••
ذوق کے ساتھ سفر میں رہنا، منزل پر پہنچنے سے بہتر ہے۔
•••
اپنے آپ پر قابو پا لینا ہزار جنگیں جیتنے سے بہتر ہے.. تبھی تُم فاتح کہلا سکتے ہو۔ یہ ایسی فتح ہے جو تُم سے کوئی نہیں چھین سکتا، نہ فرشتے نہ شیاطین، نہ جنت نہ دوزخ۔
•••
نفرت کو نفرت سے نہیں مٹایا جا سکتا۔ کسی کے دل میں محبت جگانے کے لیے اُس سے نفرت آمیز سلوک نہیں کیا جا سکتا۔ یہی ابدی اصول ہے۔
•••
جسم کو صحت مند رکھو ورنہ تمہارا تخیل دھندلا جائے گا۔
•••
سچ کے راستے میں انسان دو غلطیاں کر سکتا ہے، ایک تو سفر کا آغاز ہی نہ کرنا، دوسرا یہ کہ درمیان میں ناامید ہو جانا۔
•••
ہزاروں بے کار الفاظ سے بہتر ہے کوئی ایک لفظ جس سے امن کا پیغام ظاہر ہو۔
•••
تمہیں کوئی اور نہیں بچا سکتا، سوائے تمہارے۔ تم نے راستہ خود طے کرنا ہے۔
•••
قناعت دنیا کا سب سے بیش بہا خزانہ ہے۔ قناعت نہ ہو تو آسمان و زمین کے تمام خزانے مل کر بھی تمہیں خوشی نہیں دے سکتے۔
•••
صرف ایک شمع سے ہزاروں شمعیں روشن ہو سکتی ہیں اور اُس شمع کی لو کم نہیں ہو گی.. خوشی کی شمع بھی ایسے روشن ہوتی ہے۔ بس، خوشی بانٹو۔
•••
تین چیزیں کبھی بھی حقیقی طور پر نہیں چُھپ سکتیں: سورج، چاند اور سچ۔
•••
غصہ پر ڈٹے رہنا ایسے ہی ہے کہ دہکتا ہوا کوئلہ ہاتھ میں پکڑ لو۔ اس سے پہلے کہ کسی اور کو نقصان ہو، تمہارا اپنا ہاتھ جل جائے گا۔
•••
سوچ کی گہرائی پانے کا طریقہ یہ ہے کہ نہ ماضی پر توجہ کرو نہ مستقبل پر.. بلکہ لمحہء موجود پر توجہ کرو۔
•••
نہ آگ نہ ہوا، نہ زندگی نہ موت.. کوئی چیز تمہارے اعمال ضائع نہیں کر سکتی.. جو بویا ہے وہ کاٹ کے رہو گے۔
•••
خیال ہی ہر شے ہے۔ جو سوچو گے وہی بن جاؤ گے۔ ہم اِس وقت جو بھی ہیں، اپنے خیالات کی وجہ سے ہیں۔ جب دماغ خالص ہو تو خوشی ایسے پیچھا کرتی ہے جیسے سایہ۔
•••
اللہ معاف کرے یہ اچھے انسان تھے
اور جیسا کہ تاریخ گواہ ہے اچھے انسانوں کا حال بعد میں لوگوں نے مورتیاں بنا کر کیا حال کر دیا ہے ????
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2829951107235404



