منتخب نظمیں
محبت کی ایک اور نظم – نیل احمد اگر تمہاری محبت م…

محبت کی ایک اور نظم – نیل احمد
اگر تمہاری محبت میں کوئی مبتلا نہیں ہے
تو سمجھو
کہ تمہیں خود سے محبت نہیں ہے
اگر تمہیں
ساری دنیا میں صرف ایک شخص چاہتا ہے
تو تمہیں انتظار کرنا ہوگا
اگر دس مرد تمہارے تعاقب میں ہیں
تو تمہیں محبت کے مفہوم سے آگاہی نہیں
اگر سو مرد تمہاری محبت میں گرفتار ہیں
تو تم اس کھیل میں ماہر ہو
اور اگر ہزاروں مرد تمہیں اپنا بنانے کی جستجو کر رہے ہیں
تو تم انمول ہو
جس کی خواہش تو لاکھوں مرد رکھیں
لیکن موجود
صرف ایک کے پاس ہو


