عالمی ادب
” کہانی کیا ہوتی ہے ” مظہر الاسلام نے کہا ۔ ۔ میرے…

” کہانی کیا ہوتی ہے ” مظہر الاسلام نے کہا ۔ ۔ میرے نزدیک کہانی پہلی بار میلہ دیکھنے آئی ہوئی دیہاتی لڑکی ہے ،
سوچ میں ڈوبی ہوئی آنکھ اور کچھ دیر پہلے روتی ہوئی عورت ہے ،
کہانی میرے نزدیک باتوں کا جنگل ہے ،
کہانی دلہن کا عروسی جوڑا ہے ،
کہانی کسی پاگل کا تار تار لباس ہے ،
کہانی چائے میں گری مکھی ہے ، تانگے کے آگے جتا گھوڑا ہے ،
صحن میں کھیلتا بچہ ہے ،
کہانی خواہشوں کے گلاب موسموں کا پھول ہے ،
جوانی کی دہلیز پر کھڑی عورت کا خواب ہے اور میں ان میں سے کچھ کہانیاں لکھ چکا ہوں اور کچھ لکھ رہا ہوں ۔۔۔۔
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2678606249036558



