عالمی ادب

چارلی چپلن نے کہا تھا اسے بارش اس لیے بھی پسند ہے …

چارلی چپلن نے کہا تھا اسے بارش اس لیے بھی پسند ہے کہ بارش کے دوران بہتے آنسو کوئی دیکھ نہیں پاتا۔ایک وقت تھا جب چارلی چپلن پھٹے ہوئے جوتوں میں پھرا کرتا تھا ایسے میں اسے ایک لڑکی سے محبت ہوگئی تھی۔اس لڑکی نے اس وقت چارلی چپلن کے پھٹے ہوئے جوتوں کی وجہ سے اس کی محبت ٹھکرا دی تھی ۔وقت گزرتا گیا۔وقت کے ساتھ ساتھ چارلی نے بارش میں بہتے آنسووں سے ہنسی بنانی سیکھ لی تھی۔اس کی فلمیں دنیا بھر میں بکنے لگیں۔
وہ جن کے پاؤں میں پھٹے ہوئے جوتے نہیں ہوتے تھے وہ جنہیں بارش میں رونے کا فن نہیں آتا تھا وہ سب چارلی کی ہنسی خریدنے لگےتھے، لڑکیاں چارلی پہ جان نچھاور کرنے لگ گئیں ۔چارلی نے اس تمام عرصے میں چار شادیاں کیں اور بارہ معاشقے کیے۔
پھر ایک روز چارلی کو پتہ چلا کہ اس کی محبوبہ کو مرے ہوئے دس سال بیت گئے ہیں، یہ وہ واحد دن تھا جب اس نے آنسوؤں کے لیے بارش کا انتظار نہیں کیاتھا۔
تحریر :تنویر حسین


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2755153444715171

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/