منتخب غزلیں
( غیــر مطبــوعــہ ) مَیں یونہی دیکھتا ہوں عـالم …

( غیــر مطبــوعــہ )
مَیں یونہی دیکھتا ہوں عـالم بالا کی طرف
جیسے افلاک مِرے نقشِ کفِ پا کی طرف
آرزوے غــــــــمِ نایـاب بہت ہـے مجھ کـو
دیکھتا بھی نہیں مَیں ‘ رنجِ مہیا کی طرف
یوں بھی ممکن ہے کہ اک لمحۂ بے زاری میں
تُو مِری سَــمت جُھکے اَور میں دُنیا کی طرف
اور جس رُوز مِرا خواب سبھی دیکھیں گے
شہر کا شہر نکل آئے گا صـحرا کی طرف
کُشــتۂ صـبر کو کیا معــرکۂ تیــــــغ سے باک
کوئی لے جائے مجھے لشـکرِ اَعداؑ کی طرف
اور کچھ دیر کہ پھر لفظ و معانی کا بہــاو
خود ہی آئے گا ترے قافیـہ پیمــا کی طرف
( احـــــمد شــہریــارؔ (

