28 سال کی عمر میں ،سانکیچی ہیروشیما ہائپو سینٹر سے…

28 سال کی عمر میں ،سانکیچی ہیروشیما ہائپو سینٹر سے تین کلومیٹر دور مڈوری ماچی میں گھر پر ایٹم بم دھماکے کا نشانہ بنے اور بُری طرح زخمی ہوئے۔ جنگ کے بعد، انہوں نے نوجوانوں اور ثقافتی تحریکوں میں حصہ لیا اور آہستہ آہستہ امن تحریک میں قائد بن گئے۔
انہوں نے متعدد کتابیں شائع کیں جن میں جوہری بم دھماکے کی مخالفت کی اور امن کی وکالت کی۔ کوریائی جنگ کے آغاز میں توج نے صدر ٹرومن کے اس بیان پر احتجاج کیا کہ وہ جنگ میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کو مسترد نہیں کریں گے۔
10 مارچ ، 1953 کو ، سانکیچی 36 سال کی عمر میں نیشنل ہیروشیما سینٹوریم میں فوت ہوگئے۔
ہیروشیما پریفیکچر کلچر کانفرنس برائے امن تعمیرات نے سانکیچی کی یاد میں ایک یادگار کا سنگ بنیاد رکھا جو 6 اگست ، 1963 کو مکمل ہوئی-
اس یادگار پر سانکیچی کی یہ نظم کندہ ہے۔
میرے باپ کو واپس دو،
میری ماں کو واپس دو،
دادا کو واپس، دادی کو واپس دو؛
مجھے میرے بیٹوں اور بیٹیوں کو واپس دو،
مجھے خود کو واپس دو،
ایک نسل کو واپس دو،
جب تک یہ زندگی زندہ رہے گی،
یہ زندگی ، سکون واپس دو
یہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔
ٹیگ سانکیچی
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2749806325249883



