عالمی ادب

Do not love half lovers ادھوری محبت کرنے والوں سے کبھی دل نہ لگاؤ کچے پکے دوستو…

Do not love half lovers
ادھوری محبت کرنے والوں سے کبھی دل نہ لگاؤ
کچے پکے دوستوں کی خدمت نہ کرو
ایسے لوگوں کے کام میں شریک نہ ہو جو اپنے کام کے ماہر نہیں
آدھی زندگی مت جیو
اور آدھی موت بھی نہ مرو
اگر تم خاموشی چنتے ہو تو مکمل خاموشی اختیار کرو
جب تم بولنے لگو تو تب تک بولو جب تک تمہاری بات مکمل نہ ہو جائے
کوئی بات کہنے کے لیے ، خود کو کبھی خاموش مت کرو
اگر تم کچھ قبول کرتے ہو تو کھل کر اس کا اظہار کرو
اس پر نقاب نہ چڑھاؤ
اگر تم انکار کرنا چاہتے ہو تو واضح طور پر کرو
کیوں کہ مبہم انکار کا مطلب ، کمزور اقرار ہوتا ہے
کبھی آدھا حل قبول نہ کرو
آدھے سچ پر یقین نہ کرو
کبھی ادھورا خواب نہ دیکھو
ادھوری امیدوں کے بارے میں سنہرے خواب نہ دیکھو
ادھورا مشروب تمہاری پیاس نہیں بجھائے گا
آدھا ادھورا کھانا تمہاری بھوک مٹانے سے قاصر ہوگا
آدھا راستہ طے کرنے سے تم کہیں نہیں پہنچو گے
ادھورا خیال تمہارے لیے کوئی نتائج نہیں لا سکے گا
تم ایک مکمل انسان کی شناخت رکھتے ہو
بجائے اس کے کہ تم ادھوری زندگی جیو

خلیل جبران
مترجم۔ سدرہ ملک
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3844325452464626

Related Articles

3 Comments

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/