عالمی ادب

میری تحریریں اور میرا بچپن اٹالو کلوینو تعارف: …

میری تحریریں اور میرا بچپن

اٹالو کلوینو

تعارف: اٹالو کلوینو (Italo Calvina) کی پیدائش 15 اکتوبر 1923ء کو کیوبا میں ہوئی مگر اس کی پرورش اٹلی میں ہوئی۔ افسانہ نگاری میں بہترین اسلوب کے انعام بھی حاصل کیے اور اپنی یاداشتیں بھی رقم کیں۔ اپنی سوانح لکھتے لکھتے رُک جاتا تھا کہ ابھی نہیں کچھ وقت اور گزر لینے دو۔ امریکہ میں لیکچر دیتے ہوئے اور ان کی تیاریاں کرتے ہوئے بھی اس کے ذہن میں اپنے سفر اور اپنی زندگی کا نقشہ کھینچنے کا بھوت رہتا تھا۔

* * * * *

"مجھے شہروں کے توسط عشق ہوتا تھا۔ مجھے احساس ہوتا تھا کہ تخلیقی سطح پر سب کچھ سچ تحریر کرنے کے باوجود لوگ وہی مانتے ہیں جو وہ ماننا چاہتے ہیں۔ میں ان کی کبھی فکر نہیں کی۔ میں نے خود اپنا ایک انتخاب اسی نقطۂ نظر سے 1950ء سے لے کر 1985ء تک کا کیا تھا۔ دوسری جنگِ عظیم کے بعد کے حالات نے گویا مجھے لکھنا سکھایا۔ مجھے لگتا تھا کہ حروف مجھے سچ بولنے پر آمادہ کرتے ہیں۔ میری تحریروں پر اردگرد کے ماحول کا بہت اثر ہوتا تھا۔ ٹیرون کو میں لکھنے پڑھنے کے لیے بہترین شہر مانتا ہوں۔ ٹیرون ایسا شہر ہے جس میں ماضی اور مستقبل دونوں کو فروزاں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس شہر میں آپ عقل و دانش سے جنون تک کی ساری سرحدیں پار کرسکتے ہیں۔ 1945ء میں میری پہلی کہانیاں شائع ہوئیں۔ میں خوش قسمت ہوں کہ میرے اوپر منفی تنقید نہیں کی گئی۔ میری تحریروں میں دریا، میرا بچپن اور بلوغت کا زمانہ ضرور عود کر آتا ہے۔ مجھے مزدور پیشہ لوگوں کے بارے میں لکھنے میں بڑی دلچسپی ہے۔ میں انسانی زندگی کی تکمیلیت کو لفظوں کا جامہ پہنانا چاہتا ہوں۔ مین جب اپنے گنجلک مسائل پر سوچ رہا ہوتا ہوں، لکھنے کے لیے موڑ بنارہا ہوں تو اکثر میری نیند اُڑ جاتی ہے۔ مجھ پر اور میری تحریروں پر پیولیس اور ویٹورینی کا بہت اثر رہا ہے۔ زبان کے تجربات کرنے میں، میں خود کو موراویا کے بہت قریب سمجھتا ہوں۔”

انتخاب و ترجمہ: کشور ناہید

* * * * *

اس گروپ "عالمی ادب کے اردو تراجم” میں پوسٹ کیے گئے،اٹالو کلوینو کے جو افسانے پوسٹ کیے گئے ہیں۔ ان کی تفصیل یہ ہے۔

افسانہ نمبر 77: گمشدہ رجمنٹ، مصنف:اٹالو کلوینو ، مترجم: ظفر سیّد
پڑھنے کے لیے لنک:

https://www.facebook.com/groups/AAKUT/permalink/2036640856566437/

افسانہ نمبر 115، مہ زادیاں، تحریر: اٹالو کلوینو ، مترجم: نجم الدین احمد
پڑھنے کے لیے لنک:


بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2117377825159406

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/