عالمی ادب

آج سے روزانہ کی بنیاد پر دو دو غلط العام/غلط العوا…

آج سے روزانہ کی بنیاد پر دو دو غلط العام/غلط العوام، ضرب المثال اور ذخیرہ الفاظ دیے جائیں گے،تاکہ تحریر لکھتے ہوئے ان الفاظ یا اصطلاحات کا استعمال تحریر کو مزید جان دار بنادے۔ احباب کی دلچسپی کے پیشِ نظر اس کے ساتھ محاورات، استعارہ و تشبیہات کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

غلط العوام
(1) صبح کا ناشتا دستیاب ہے۔
تفصیل: ناشتا صبح ہی کو کیا جاتا ہے۔ رات کا ناشتا یا دوپہر کا ناشتا کوئی چیز نہیں، سو صرف درست یہی ہے کہ
"ناشتا دستیاب ہے”

(2): جھوٹے الزامات
تفصیل: کبھی آپ نے سچے الزامات سنے؟؟ نہیں؟؟ تو درست بھی "الزامات” ہی ہے. ناکہ جھوٹے الزامات۔

ضرب المثال:
(1): آدمی آدمی پر گرتا ہے۔
مطلب: بہت زیادہ بھیڑ، رش، ہجوم
استعمال: اندرون شہر کا تو پوچھیے ہی مت جہاں آدمی آدمی پر گرتا ہے۔ ایسی جگہوں سے دل گھبراتا ہے. وغیرہ

(2): پیٹ سے پاؤں نکالنے لگے ہیں۔
مطلب: غلط یا نالائق حرکات کرنا۔
استعمال: اُدھر میاں ظہور کے بیٹے کو دیکھیے قد ابھی نکلا نہیں، پیٹ سے پاؤں نکالنے لگے ہیں۔ وغیرہ

ذخیرہ الفاظ:
(1): تَجَاہلِ عَارِفَانہ
معنی: جان بوجھ کر لاعلم بننا۔
استعمال: نفیسی صاحب بڑے جی دار آدمی ہیں۔ جہاں دیدہ ہیں مگہیں۔
کی بات پر تجاہلِ عارفانہ سے کام لے رہے ہیں۔

(2): رَفِیعُ الْمَرتَبَت
معنی: اونچے مرتبے والا، اونچی شان والا۔
استعمال: اپنے،علم، عمل اور عاجزی کی وجہ سے صوفی صاحب ایک رفیع المرتبت شخصیت ہیں۔

نوٹ: اساتذہ کرام کسی بھی غلطی پر کھل کے رائے دے سکتے ہیں۔
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2115456825351506

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/