Chips of the same block ایک ہی تَھیلی کے چَٹّے…

ایک ہی تَھیلی کے چَٹّے بَٹّے ۔
اَب دیکِھئے ایک پَہاڑی چَٹان سے ایک بَڑا سا
ٹُکڑا / تودہ لے کر تعمیری مَقاصِد کے لِئے اُسے توڑ
توڑ کر چھوٹے چھوٹے ٹُکڑے حاصِل کِئے جائیں تو
ظاہِر ہَے کہ سَب ایک جَیسے ہوں گے ۔ یہ نَہیں ہوگا
کہ کُچھ ٹُکڑے سَنگِ مَرمَر کے نِکلیں تو کُچھ سَنگِ
سُلَیمانی کے ، کُچھ سَنگ سیاہ کے تو کُچھ سَنگِ
خارا یا سَنگِ سُرخ کے ۔ اَگَر پَہاڑ سَنگِ سُلَیمانی کا
ہو ، تو سَبھی ٹُکڑے سَنگِ سُلَیمانی کے اَور ایک
جَیسے ہوں گے ۔ تو اَگَر کِسی جَگہ کے لوگ ایک سی
نَفسیات اَور رَوَئّیے کے حامِل ہوں تو کَہا جاتا ہَے کہ
یہ سَب ایک جَیسے ہَیں یا ایک ہی تَھیلی کے چَٹّے
بَٹّے ہَیں ۔
All the politicians are the chips of the same block .
اَب ذَرا اُردُو مُحاوَرے کی بات بھی ہو جائے ۔ گُذرے
وَقتوں میں گَلی گَلی پِھر کر اَشیاء بیچنے والے خوانچہ والے
وَزن کرنے کے باٹ خَریدنے کے پَیسے بَچاتے تھے ۔ اُن کے پاس
موٹے سے کَپڑے کی ایک تَھیلی ہوتی تھی جِس میں کِسی
ایک ہی چَٹان سے تَراش کر حاصِل کردہ ؛ سیر ، آدھ سیر ،
پاؤ ، آدھ پاؤ ، چِھٹانک وَزن کے باٹ ہوتے تھے ۔ اُن میں ایک
سیر اَور اُس سے زائد وَزن کے باٹوں کو تو ( بَٹّے ) کَہا جاتا
تھا ، جَبکہ ایک سیر سے کَم وَزن کے باٹوں کو ( چَٹّے ) کَہا
جاتا تھا ۔ اَب یہ بھی چُونکہ ایک ہی قِسم کے پَتَّھر سے
تَراشے ہوتے تھے ، تو یہ کَہا جاتا تھا کہ : –
سَب ایک ہی تَھیلی کے چَٹّے بَٹّے ہَیں ۔
یہ تو ہُوئے لُغوی معنی ۔ مُرادی معنی یہ ہَیں کہ
بے ایمان لوگ اُن باٹوں کو گِھسا کر معیاری وَزن سے
ہَلکا کر ڈالتے تھے ۔
مَضامینِ شِبلی
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2096198150610707



