یہ پوسٹ صرف پبلشرز اور پرنٹرز کے لئے ھے۔ گزشتہ چن…

یہ پوسٹ صرف پبلشرز اور پرنٹرز کے لئے ھے۔
گزشتہ چند دنوں میں فیس بک گروپ (عالمی ادب کے اردو تراجم) پر دو عدد پوسٹ لگائیں۔ ایک جائزہ Poll تھا اور دوسری پوسٹ اطلاع تھی۔ پبلشرز اور پرنٹرز کے لئے خاصے چشم کشا نتائج ہیں۔
1۔ پہلی پوسٹ یعنی جائزے میں قارئین سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ ایک ہی موضوع یا متن پر سادہ، دیرپا اور مناسب طباعت والی کم قیمت کتاب کو ترجیح دیں گے یا خوبصورت، نفیس، رنگین سرورق اور زیادہ قیمت والی کتاب خریدنا پسند کریں گے۔ اس جائزے میں ایک ہفتے کے دوران 662 جواب دہندگان نے مناسب معیار کی سستی پیپر بیک کتاب اور 71 احباب نے خوبصورت، مجلّد اور (لازماً) قدرے زائد قیمت والی کتاب کے حق میں ووٹ دیا۔ کمنٹ سیکشن میں چند احباب نے خوبصورت اور سستی کتاب میں دلچسپی کا اظہار کیا (نوٹ: خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے)۔ جواب دہندگان میں 90٫3 فیصد نے سستی کتاب کے حق میں ووٹ دیا۔
2۔ دوسری پوسٹ میں قارئین کو مطلع کیا گیا تھا کہ میں چند غیرملکی تمثیل نگاروں کے شاہکار ڈراموں کے اردو تراجم فیس بک پر پوسٹ کرنا چاہتا ہوں۔ وجہ یہ بنی کہ متعدد پبلشرز نے ڈراموں کے تراجم شائع کرنے سے اس بنا پر معذرت کی کہ ڈرامے کی مانگ نہیں ہے۔ 20 گھنٹوں میں اس پوسٹ کو 592 لائیکس ملے، 97 مثبت کمنٹس ہوئے (ان میں واضح اکثریت نے پڑھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا) اور 11 مرتبہ پوسٹ شئیر کی گئی۔
احقر اس مشق سے دو نتائج اخذ کرتا ہے۔
سادہ لیکن مناسب طباعت والی سستی کتاب چھاپنا شاید گھاٹے کا سودا نہیں ہے۔ قیمت میں کمی کو فروخت میں اضافہ لازماً پورا کر دے گا۔ عمدہ معیار کی کتابوں کے شائقین کے لئے محدود تعداد میں "ڈیلکس" یا "لمیٹڈ" ایڈیشن علیحدہ سے شائع کیا جا سکتا ہے۔ پبلشرز کو اس پر غور کرنا چاہئے۔
جہاں تک ڈراموں کے تراجم کا تعلق ہے اگر کوئی ناشر میرے ترجمہ شدہ ڈراموں کو شائع کا ارادہ کرے تو بندہ حاضر ہے لیکن ایک بات ذہن نشین رہے کہ بندے نے فیس بک پر اپنے تمام ڈرامے پوسٹ کرنے کا وعدہ کر لیا ہے۔ وعدہ خلافی ممکن نہیں۔ اس کے باوجود اگر ہنرک ابسن، مولئیر، ٹینسی ولیمز، چیکوف، یوجین ایونیسکو، ژان آنہوئی اور ماریس ماترلینک کے ڈرامے شائع کرنا چاہیں تو بسم اللہ (ژاں پال سارتر کے ڈرامے شائع ہو چکے ہیں) پی ڈی ایف کی یلغار کے باوجود کتاب کا نسخہ خریدنے اور پڑھنے والے بہت ہیں۔
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2847530475477467



