غزل اور نظم کے خوبصورت شاعر امین کنجاہی کا انٹرویو
غزل اور نظم کے خوبصورت شاعر امین کنجاہی کا انٹرویو
تفکر – آپ کا پورا نام؟
امین کنجاہی ۔۔محمد آصف امین منہاش
تفکر – قلمی نام؟
امین کنجاہی ۔۔امین کنجاہی
تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟
امین کنجاہی۔۔ 18-02-1961گجرات کنجا ہ
تفکر – تعلیمی قابلیت؟
امین کنجاہی ۔۔ماسٹر ہسٹری
تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
امین کنجاہی ۔۔سکول سے
تفکر – پیشہ؟
امین کنجاہی ۔۔نیم سر کاری ملازم (او جی ڈی سی ایل )
تفکر – ادبی سفر کا آغاز کب ہوا؟
امین کنجاہی ۔۔1983
تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟
امین کنجاہی ۔۔غزل میں تمام کلاسکل شاعروں سے متاثر ہوا اور نظم میں نذیر اکبر آبادی اور ن میم راشد ، میرا جی ، مجید امجد ، مصطفی زیدی ، اور فیض احمد فیض
تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟
امین کنجاہی ۔۔غزل
تفکر -کس شخص سے آپ نے اس حوالے سے رہنمائی لی ؟
امین کنجاہی ۔۔جی ہاں ممتاز مفتی ، اشفاق احمد ، بانو قد سیہ ، اور احمد فراز
تفکر۔نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟
تعداد تین 1۔ باحیاسی لڑکی 2۔ تیرے بغیر زندگی 3۔ پنجابی اکلاپہ
نثری تصانیف
امین کنجاہی ۔۔تعداد 1 ایمانداریاں کالموں کی کتاب
تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟
امین کنجاہی ۔۔ایک بیوی اور تین بچے
تفکر – ازدواجی حیثیت؟
امین کنجاہی ۔۔شادی شدہ
تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟
امین کنجاہی ۔۔پانچ
تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟
امین کنجاہی ۔۔رادلپنڈی
تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟
امین کنجاہی ۔۔اپنی سکول ٹیچر سے پیار
تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟
امین کنجاہی ۔۔بانو آپا کا کہنا کے امین تو سو ہنا بڑا ایں
تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟
امین کنجاہی ۔۔سعادت حسن منٹو,غا لب اقبال میر,فیض احمد فراز,جون ایلیا,ممتاز مفتی,اشفاق احمد,بانو قدسیہ بی بی
تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟
امین کنجاہی ۔۔اخبارات.نوائے وقت,اوصاف.پاکستان,جناح,وائس آف پاکستان رسائل,ادبے لطیف,الحمرا,لو ح
تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟
امین کنجاہی ۔۔بے شمار اب تک جاری ہے مگر یہ اپنے اپنے ظرف کی بات ہے ۔
تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟
امین کنجاہی ۔۔بلکل نہیں
تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟
امین کنجاہی ۔۔خدا کے لئے اردو ادب میں وہ آئے جو مالی طور پر مستحکم ہو ورنہ خوار ہو جائے گا ۔
تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟
امین کنجاہی ۔۔ایک بہت اچھی کاوش اور اس کاوش کو جاری رہنا چاہیے تاکہ ادب سے جڑے ہوئے لوگوں کا تعارف ہوتا رہے ۔
غزل اور نظم کے خوبصورت شاعر امین کنجاہی کے اشعار
ملنا تیرا محال تھا ایسے ماحول میں مجھے
میں نے تیرے وصال کو نظروں کا خواب لکھ دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہر لمحہ تماشا ہے میری ذات کے اندر
رک جائے گا یہ لمحہ تو گھر جائیں گے ہم لوگ
S N 11


