افسانے

زندگی ری سیٹ کرنے کے 35 طریقے 1. جو ایپس بس بوریت میں کھولتے رہتے ہیں انہیں ڈیل…

زندگی ری سیٹ کرنے کے 35 طریقے

1. جو ایپس بس بوریت میں کھولتے رہتے ہیں انہیں ڈیلیٹ کر دیں۔

2. آج ہی اپنے روم کو صاف اور ترتیب سے لگا لیں جسے آپ کئی دنوں سے یہ سوچ کر چھوڑ رہے ہیں کہ کل فرصت ملی تو کر لوں گا۔

3. ان لوگوں کو چیک کرنا بند کریں جو اب آپ کی زندگی کا حصہ نہیں رہے۔

4. ہر وہ چیز لکھیں جو آپ کی توانائی ختم کر رہی ہے پھر اسے آہستہ آہستہ اپنی زندگی سے نکالنا شروع کریں۔

5. اپنے جسم کو مجبور کرنے سے پہلے اپنی نیند کا معمول درست کریں۔

6. ان اکاؤنٹس کو اَن فالو کریں جو آپ کو اپنی زندگی کا دوسروں کی چمکتی دمکتی زندگی سے موازنہ کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

7. پیسے بچانا شروع کریں چاہے رقم اتنی کم ہی کیوں نہ ہو کہ بتاتے ہوئے شرمندگی محسوس ہو۔

8. وہ کام مکمل کریں جسے آپ کئی مہینوں سے اپنے ذہن میں لیے پھر رہے ہیں۔

9. روز کی ایک غلط عادت کو ایسی عادت سے بدل دیں جو واقعی آپ کے کام آئے۔

10. لوگوں کو بار بار وضاحتیں دینا بند کریں جنہوں نے آپ کو غلط سمجھنے کا فیصلہ ہی کر رکھا ہے۔

11. اپنی الماری صاف کریں اور وہ کپڑے نکال دیں جو آپ کی زندگی کے پرانے دور سے تعلق رکھتے ہیں۔

12. صبح کا ایسا معمول بنائیں جس پر آپ میں مستقل عمل کر سکیں۔

13. جب آپ کا ضمیر نہیں کہہ رہا ہو تو صرف دوسروں کو خوش کرنے کے لیے ہاں کہنا بند کریں۔

14. جس مشکل بات کو آپ بار بار ذہن میں دہرا رہے ہیں وہ سامنے بیٹھ کر کر ہی لیں۔

15. اپنے گھر کو اتنا صاف ستھرا، آرام دہ اور دل کو بھانے والا بنائیں کہ باہر سے واپس آئیں تو گھر آنے کا دل خوش ہو جائے۔

16. ایک ایسی سکل سیکھیں جو مستقبل میں آپ کو زیادہ قابل اور خودمختار بنا سکے۔

17. ان لوگوں سے فاصلہ رکھیں جو صرف ضرورت کے وقت آپ سے رابطہ کرتے ہیں۔

18. بجٹ بنائیں اور دیکھیں کہ آپ کے پیسے اصل میں جا کہاں رہے ہیں۔

19. کچھ ایسا پڑھیں جو آپ کے سوچنے کا انداز بدلنے یا چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

20. اپنے پیاروں کے ساتھ زیادہ تصویریں لیں۔

21. ڈیجیٹل کچرا صاف کریں: غیر ضروری اسکرین شاٹس، ای میلز، فائلیں اور پرانی گفتگوئیں ڈیلیٹ کریں۔

22. لوگ کیا کہیں گے یہ سوچ کر ہر فیصلہ کرنا چھوڑ دیں اپنی زندگی کے فیصلے اپنی سمجھ اور ضرورت کے مطابق کریں۔

23. دوسروں کی زندگیاں دیکھنے میں کم وقت لگائیں اور اپنی زندگی بنانے میں زیادہ وقت لگائیں۔

24. جہاں آپ کی غلطی ہو دل سے معافی مانگیں لیکن جہاں غلطی ہی نہیں تو ہر بات پر معذرت کرنا چھوڑ دیں۔

25. مستقل واک، سٹریچنگ، ورزش یا کسی بھی جسمانی سرگرمی کا آغاز کریں۔

26. اگلے چھ ماہ کو پرفیکشن کے بجائے ترقی اور بہتری کے نام کریں۔

27. ایسی چیزیں گھر سے نکال دیں جو بار بار زندگی کے کسی تکلیف دہ دور کی یاد دلاتی ہیں۔

28. اپنی ذات کے ساتھ وقت گزارنا سیکھیں ہر بار فوراً فون اٹھانے کی ضرورت محسوس نہ کریں۔

29. اپنے ٹارگٹس ایسی جگہ لکھ کر رکھیں جہاں وہ آپ کو روز نظر آئیں اور آپ کو اپنا مقصد یاد رہے۔

30. موٹیویشن کا انتظار نہ کریں۔ ایسی روٹین اور عادتیں بنائیں جو موڈ نہ ہونے پر بھی چلتی رہیں۔

31. اپنے خوابوں کو اتنا سنجیدہ لیں کہ ان کے لیے ڈیڈ لائن مقرر کریں۔

32. ایسی بحثوں اور فضول گفتگو سے دور رہیں جن کا نہ کوئی حل نکلتا ہے نہ کوئی فائدہ۔

33. جو کہنا ہے، صاف اور سیدھا کہیں یہ امید نہ رکھیں کہ سامنے والا آپ کے اشاروں سے سب کچھ سمجھ جائے گا۔

34. اپنے اُس پرانے روپ کو پیچھے چھوڑ دیں جو ہمیشہ کم پر سمجھوتہ کرکے گزارا کرنے کا عادی ہو گیا تھا۔

35. جنوری کا انتظار نہ کریں؛ خود کو بدلنے اور بہتر بنانے کے لیے نیا سال نہیں آج کا دن کافی ہے۔
Ali Qaisrani





Source

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/