پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴
جہیز

جہیز : فائزہ حسن

ڈیر ڈائری آج میں اپنا درد تم سے شئیر کرنا چاہتی ہوں ایک درد مسلسل ہے ایک نہ ختم ہونے والا درد ایسا درد جس کی اذیت روح تک پهیل چکی ہے پتہ نہیں یہ درد کب ختم ہوگا کب اس سے چھٹکارا ملے گا شاید کبھی نہیں شاید بہت جلد یا شاید موت کے بعد جسم سے روح نکلنے کے بعد ہی اس درد سے چھٹکارا ممکن ہے شاید یہ شاید لفظ بھی بہت عجیب ہے کبھی اندھیرے میں جگنوؤں کی طرح چمکنے والا اور کبھی اندھیرے کو اور بھی گہری اندھیرے موت جیسا سکوت طاری کرنے والا کبھی تو اس شاید سے دل کو بہت طاقت ملتی ہے اور کبھی یہی شاید دل میں قبرستان جیسا سناٹا طاری کرتا ہے اور یہی شاید میری زندگی کا حاصل بھی ہے یہ شاید کبھی میری زندگی میں امید بهر دیتا ہے اور کبھی بہت مایوس بھی کردیتا ہے کبھی میں سوچتی ہوں کہ شاید اللہ کبهی تو مہربان ہو گا اور کبھی سوچتی ہوں کہ شاید زندگی ایسے ہی گزرے گی بغیر کسی سہارے کے ،سہارا اللہ کا ہی کافی ہوتا ہے مگر اس دنیا جینے کے لئے بھی تو سہارے کی ضرورت ہوتی ہیں اور یہ نادان دل ایسا ہی ایک سہارا چاہتا ہے ایسا سہارا جس کے ساتھ زندگی پورے رنگوں کے ساتھ مسکراتی ہوں جو شریعہ ہو جس میں لوگوں کی باتیں نہ ہو جو بینت حوا کو ابن آدم کے ہوس سے بچا سکے جب اماں ابا زندہ تھے تب بھی زندگی مشکل تھی لیکن اتنی بھی نہیں ان کی خواہش تھی کہ میں اپنے گھر کی ہو جاوں مگر ہمارے گھر کے حالات اچھے نہیں تھے تب جو بھی آتا انکار کر دیتا ان کے انکار کی وجہ جہیز تها کیونکہ ہم اتنا جہیز نہیں دے سکتے تھے تب ایک ابا کمانے والے تھے اور ہم تین کهانے والے تب پیٹ بھر کے کهانے کو مل جاتا تو بڑی بات تھی جہیز کہا سے لا تهے جہیز ایک لعنت ہے مگر کوئی نہیں سمجھتا لوگ خوشی سے لیتے ہیں جہیز کی وجہ سے کتنی ہی لڑکیاں اپنے گھروں میں بیٹھی ہے کوئی یہ نہیں سوچتا کہ آج ہم کسی کی بہن بیٹی کو ٹھکرا کر اس کے خواہشوں کو روند کر جا رہے ہیں کل کو ہماری بہن بیٹی کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے کیا غریب لوگ انسان نہیں ہوتے کیا ان کے سینے میں دل نہیں ہو تا یہ لوگ بھی اپنی بیٹیوں کے لیے اچھی زندگی کے خواب دیکھتے ہیں کہ ان کی بیٹیاں اچھے گهروں میں جائے اور ہمیشہ خوش رہے مگر اچهے گهر اچھا جہیز بھی مانگتے ہیں اور اچھا جہیز دینے کی ہماری استطاعت نہیں امی ابو اسی غم میں گهلتے رہے اور میری زندگی کے سال تیزی سے گزرتے رہے ایک دن امی ابو بازار سے سودا سلف لانے کے لیے نکلے لیکن واپس نہ آسکے ان کے بس کو حادثہ پیش آگیا تھا جس میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے اس وقت میں اکیلی تهی کبھی روتی کبھی انتظام سنبھال تهی چچا ماموں تھے نہیں امی اور ابو دونوں اکلوتے تھے اور جو چند رشتے دار تھے وہ تو اس وجہ سے آئے ہی نہیں کہ کہی پرایا بوجھ گلے نہ پڑ جائے تب سے اب تک اکیلی ہوں دن تو کسی نہ کسی طرح گزر جاتا ہے رات نہیں کٹتی ڈار کے مارے ساری رات جاگ کے گزارتی ہوں راتوں کو ٹہلتے ٹہلتے تهک جاتی ہوں تو تب سوچتی ہوں کہ شاید ابھی بھی کوئی آجائے جس کو جہیز نہیں ایک انسان چاہے شاید کوئی ایسا آ جائے جس کے آنے سے زندگی بہار آجائے اور کبھی ناامید ہو کہ سوچتی ہوں کہ شاید زندگی ایسے ہی گزار جائے موت سی سرد اور بے رنگ.
[button color=”orange” size=”medium” link=”http://” icon=”” target=”false”]فائزہ حسن[/button]