پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پنڈ کی چوہدرائن اپنی نئی نویلی بہو کو سمجھا رہی تھی،رانی۔۔۔! گندھے آٹے میں کوئی …

پنڈ کی چوہدرائن اپنی نئی نویلی بہو کو سمجھا رہی تھی،رانی۔۔۔! گندھے آٹے میں کوئی کوا چونچ مارے، یا کُتا منہ مار جائے،تو کتے کے پیچھے مت بھاگنا۔کوا ساری دنیا کی پھٹکار لیتا ہے،اور کتے کے نصیب بھی روڑے ہی ہوتے ہیں۔
ہم سردار ہوتے ہیں،اس لیے نہیں کہ ہمارے پاس بہت ہے،اس لیے کہ ہم خساروں پہ چِلاتے نہیں۔۔۔۔۔بھڑولی سے ایک ٹوپہ ہور نکال کے گوندھ لینا۔

میں نے بھی چوہدرائن کی بات کو پلے باندھ لیا۔جب میرے گوندھے رزق ،عزت یا کردار پہ کوئی کوا چونچ مارتا ہے یا کوئی کُتا منہ مارنے کی کوشش کرتا ہے،میں روڑے لے کے کتوں کے پیچھے نہیں بھاگتا۔میں بھڑولی سے ایک ٹوپہ ہور نکال کے گوندھ لیتا ہوں۔
کاں ،کُتے ساری دنیا کی “دُھرکار” لیے آخر ایک روز ضائع ہوجاتے ہیں۔
اور۔۔۔
سرداروں کے ہاں روٹی پکتی رہتی ہے۔



Source