پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

علامہ محمد اقبال کے کل 6 بچے تھے انہوں نے 3 شادیاں اور کل 4 نکاح کیے جن میں سے ا…

علامہ محمد اقبال کے کل 6 بچے تھے انہوں نے 3 شادیاں اور کل 4 نکاح کیے جن میں سے ایک بیوی کے ساتھ دو بار نکاح کیا گیا لیکن علامہ اقبال کے اپنے بڑے بیٹے افتاب اقبال کے ساتھ تعلقات ہمیشہ کشیدہ رہے اور یہی وجہ ہے کہ علامہ محمد اقبال نے اپنے بڑے بیٹے کو اپنی جائیداد/ وراثت میں سے بالکل بھی حصہ نہیں دیا۔

علامہ اقبال کی پہلی شادی 1893 میں اس وقت ہوئی جب انہوں نے میٹرک کا امتحان پاس کیا اور وہ 16 سال کے تھے جبکہ ان کی بیوی کریم بی بی ان سے عمر میں تین سال بڑی تھی اور وہ گجرات کی ایک امیر کشمیری گھرانے کے سول سرجن خان بہادر ڈاکٹر شیخ عطا محمد کی صاحبزادی تھی۔
علامہ اقبال کو اپنی بیوی اول دن سے ہی زیادہ پسند نہ تھی اور یہی وجہ ہے کہ ان کے درمیان زیادہ ذہنی ہم آہنگی پیدا نہ ہو سکی اور الگ الگ خاندانی پس منظر کی وجہ سے یہ رشتہ کبھی خوشگوار نہ رہ سکا لیکن پھر بھی ان کی 3 اولادیں ہوئیں ۔
پہلی اولاد بیٹی معراج بیگم جو 1895 میں پیدا ہوئی اور 1915 میں 19 سال کی عمر میں وفات پا گئی۔
دوسری اولاد بیٹا افتاب اقبال 1899 میں ہوا اس کے علاوہ ایک شیر خوار بیٹا 1901 میں پیدائش کے فورا بعد چل بسا تھا۔
دونوں کے درمیان بہتر تعلقات نہ ہونے کے باعث کریم بی بی اپنا زیادہ تر وقت میکے گجرات میں ہی گزارتی تھی اور جب اقبال یورپ سے واپس ائے تو ان کی اپنی بیوی سے 1910 سے لے کر 1913 کے درمیان میں علیحدگی ہو گئی تھی البتہ اقبال نے انہیں باقاعدہ طلاق نہیں دی کیونکہ کریم بی بی طلاق پر راضی نہ تھی اور کہا جاتا ہے کہ اقبال 1938 تک اپنی اس بیوی کو ماہانہ خرچ باقاعدگی سے بھجواتے رہے اور ان کا انتقال 1946 یا 1947 میں گجرات میں ہی ہوا۔

علامہ اقبال کی دوسری شادی 1910 میں لاہور کے اندرون موچی دروازہ کے ایک کشمیری خاندان کی دوشیزہ سردار بیگم سے ہوئی لیکن رخصتی سے قبل ہی اقبال کو چند گمنام خطوط ملے جس میں ان کی بیوی سردار بیگم کے کردار کے حوالے سے الزامات عائد کیے گئے جس پر علامہ اقبال نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا اور طلاق لکھ بھی دی لیکن بھجوائی نہ اور اسی بیج 1913 میں علامہ اقبال نے اپنی تیسری شادی لدھیانہ کے مشہور نولکھا خاندان کی خاتون مختار بیگم سے کی اور 1913 میں ہی اقبال کو ملنے والے گمنام خطوط کی تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ وہ ان کی دوسری بیوی کے محلے کے ہی ایک وکیل کی سازش تھی جو اپنے بیٹے کے لیے سردار بیگم کا رشتہ مانگ چکا تھا اور انکار پر بطور انتقام یہ جھوٹے خطوط علامہ اقبال کو لکھے اور اسی دوران 1913 میں سردار بیگم نے بھی علامہ اقبال کو ایک انتہائی جذباتی خط لکھا جس میں کہا کہ میرا نکاح اپ سے ہو چکا ہے میں کسی اور سے نکاح کا تصور بھی نہیں کر سکتی اور اب ساری عمر اپ کے نام پر اپنی والدین کے گھر بیٹھ کر بقیہ زندگی گزار دوں گی۔
اس خط اور سازش کے بے نقاب ہونے پر اقبال کو شدید ندامت ہوئی انہوں نے اپنی اہلیہ مختار بیگم کو اعتماد میں لیا ان کی رضامندی سے دسمبر 1913 میں سردار بیگم سے احتیاط دوبارہ نکاح کروا کر رخصتی کروائی گئی اور اس واقعے کا ذکر خود علامہ اقبال نے مہاراجہ کشن پرشاد کے نام 26 اکتوبر 1913 کے خط میں بڑی تفصیل سے بھی کیا۔

حالانکہ کہا جاتا ہے کہ علامہ اقبال کی تینوں بیویاں ایک ساتھ لاہور میں رہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں تھا۔

علامہ محمد اقبال کی پہلی بیوی گجرات میں ہی مستقل رہی اور کبھی کبھار سیالکوٹ میں اپنے سسرال بیٹی اور بیٹے کے ساتھ ائی جبکہ ان کی دوسری اور تیسری بیگم ایک ساتھ انارکلی بازار لاہور کے مکان میں مقیم رہیں اور پھر 1922 میں انارکلی سے میکلوڈ روڈ کے کشادہ بنگلے میں منتقل ہوئی۔

اکتوبر 1924 میں ایک طرف علامہ اقبال کے ہاں دوسری بیگم سردار بیگم سے بیٹا جاوید اقبال پیدا ہوا تو دوسری طرف ان کی تیسری بیگم مختار بیگم اکتوبر 1924 میں ہی دوران زچگی نو مولود بچے کے ساتھ انتقال کر گئی۔
1930 میں علامہ اقبال کے ہاں بیٹی منیرہ بانو کی پیدائش دوسری بیوی سردار بیگم سے ہوئی۔

علامہ محمد اقبال کا اپنے بڑے بیٹے افتاب اقبال سے زیادہ میل ملاپ نہ تھا کیونکہ وہ اپنے ننھیال میں ہی گجرات میں اپنی والدہ کے ساتھ مقیم رہا اور ان کی زیادہ تربیت اور تعلیم کا خرچہ ان کے نانا اور ماموں نے اٹھایا اور اپنی والدہ کے ساتھ علامہ محمد اقبال کے خراب تعلقات کا اثر بیٹے پر بھی ہوا اور باپ بیٹے کے درمیان تعلقات ہمیشہ ہی کشیدگی کا شکار رہے اور حتی کہ لندن میں قیام کے دوران جب افتاب اقبال نے اپنے والد سے رقم کا تقاضا کیا تو اقبال کی جانب سے انکار ہوا جس پر بیٹے افتاب اقبال نے اپنے والد کو انتہائی سخت الفاظ پر مشتمل خطوط بھیجے اور یوں باپ بیٹے کے درمیان تعلقات مکمل طور پر منقطع ہو گئے۔
جس کا اثر اکتوبر 1935 کو علامہ محمد اقبال کی وصیت نامے میں بھی نظر ایا جہاں اقبال نے اپنا گھر اور اپنی کتب کے تمام حقوق اور دیگر ترکہ صرف اپنے چھوٹے بیٹے جاوید اقبال کے نام کیا اور بیٹی منیرہ بانو کی تعلیم اور شادی کے لیے اس وراثت سے خرچہ لینے کی تلقین کی جبکہ اپنے بڑے بیٹے افتاب اقبال کو وراثت میں کچھ بھی نہ دیا۔

اگرچہ باپ بیٹے کے درمیان بول چال کئی سالوں سے بند تھی لیکن 21 اپریل 1938 کو جب علامہ محمد اقبال کا انتقال ہوا تو افتاب اقبال لاہور میں ہی موجود تھے وہ جاوید منزل پہنچے اور اس واقعے کے عینی شاہد اور معروف مؤرخ عاشق حسین بٹالوی نے اپنی یادداشتوں میں لکھا کہ جب علامہ محمد اقبال کا انتقال ہوا تو ان کے جنازے اور تدفین میں ان کے بیٹے افتاب اقبال نے شرکت کی بلکہ اقبال کے قریبی دوست شیخ سر عبدالقادر نے مئی 1938 میں افتاب اقبال کو باقاعدہ تعزیتی خط بھی لکھا۔
علامہ اقبال کے بیٹے افتاب اقبال قیام پاکستان کے بعد لاہور سے مستقل طور پر کراچی منتقل ہو گئے اور ایک نامور بیرسٹر کے طور پر پریکٹس کرتے رہے ان کا انتقال 14 اگست 1979 کو 80 برس کی عمر میں لندن میں ہوا۔
افتاب اقبال کے دو بیٹے یعنی علامہ محمد اقبال کے پوتے ازاد اقبال نے برطانیہ سے قانون کی تعلیم مکمل کی اور پھر ایک بہترین موسیقار ،گلو کار اور شاعر بھی بنے جبکہ دوسرے پوتے ڈاکٹر نوید اقبال نے امریکہ اور برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم کے ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی۔

علامہ محمد اقبال کی بیٹی منیرہ بانو کی 1948 میں 18 سال کی عمر میں لاہور کے مشہور اور بڑے کاروباری سیاسی خاندان کے چشم و چراغ میاں صلاح الدین سے ہوئی اور اگے ان کا بیٹا اور علامہ محمد اقبال کا نواسہ یوسف صلاح الدین پاکستان میں فن و ادب اور ازادی اظہار کے معاملے میں ایک بڑی اواز سمجھے جاتے ہیں۔ وہ قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے اور پاکستان ٹیلی ویژن سے موسیقی کے بڑے پروگرام ” ورثہ ” سے غیر معمولی مقبولیت بھی پائی۔

علامہ اقبال کے چھوٹے بیٹے جاوید اقبال نے انگلش اور فلسفے میں ماسٹر کے ساتھ فلسفے میں پی ایچ ڈی بھی کی اور 1964 میں تقریبا 40 سال کی عمر میں ناصرہ وحید سے شادی کی جو بعدزاں جسٹس ناصرہ جاوید اقبال بنی اور وہ مشہور اشاعتی ادارے فیروز سنز کے سربرا اور سفارت کار ڈاکٹر عبدالوحید اور سماجی کارکن سعیدہ وحید کی صاحبزادی تھی۔
علامہ اقبال کے بیٹے جاوید اقبال 1971 میں لاہور ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے اور جنرل ضیاء الحق کے دور میں تقریبا ساڑھے چار سال لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے اور 1986 سے 1989 تک سپریم کورٹ اف پاکستان کے سینیئر جج کے عہدے پر فائض رہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں سینیٹر بھی منتخب ہوئے۔
جبکہ ان کی اہلیہ لاہور ہائی کورٹ کی پہلی پانچ خواتین ججوں میں شامل ہوئیں اور اس کے ساتھ ساتھ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسییشن کی صدر اور لا کالج کی پرنسپل بھی رہی۔
جاوید اقبال کہ بڑے بیٹے اور علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال معروف وکیل اور قانون کے استاد کے طور لمز یونیورسٹی لاہور میں استاد رہے اور 2018 سے لے کر 2024 تک پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سینیٹر اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق چیئرمین بھی رہے۔
جبکہ چھوٹے بیٹے منیب اقبال پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور اقبال اکادمی پاکستان کے نائب صدر سمیت مختلف فکری اور ادبی اداروں کے عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
علامہ اقبال کی بیٹی منیرہ بانو حیات ہیں جبکہ بیٹے جاوید اقبال 2015 میں وفات پا چکے ہیں۔

علامہ اقبال کے اکلوتے گھر جسے جاوید منزل کا نام دیا گیا اس کی 7 کنال زمین 25 ہزار روپے میں خریدی گئی اور 1935 میں تقریبا 42 ہزار روپے کی لاگت سے اس کی تعمیر مکمل ہوئی تو 1977 میں علامہ اقبال کی پیدائش کی سنچری کے موقع پر حکومت پاکستان نے جاوید منزل کو قومی یادگار اور علامہ اقبال میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا کیا تو جنرل ضیاء الحق کے دور میں وفاقی حکومت نے جاوید اقبال سے یہ جاوید منزل کی عمارت خرید لی جس کے لیے جاوید اقبال کو 35 لاکھ روپے رقم ادا کی گئی اور بعض سرکاری اخباری رپورٹس کے مطابق دیگر اخراجات ملا کر یہ رقم مجموعی طور پر 46 لاکھ روپے بھی درج ہے۔
اس کے علاوہ جاوید اقبال نے علامہ اقبال کے ذاتی استعمال کی سینکڑوں قیمتی اشیاں مسودات خطوط ملبوسات اور کتابیں بلا معاوضہ میوزیم کو عطیہ کر دی۔
جاوید منزل کی رقم اور حکومت پنجاب کے تعاون سے ڈاکٹر جاوید اقبال نے گلبرگ لاہور میں اپنے لیے نئے بنگلہ خریدا جہاں وہ اپنی وفات تک مقیم رہے۔

عام طور پر کہا جاتا ہے کہ علامہ محمد اقبال کو انگریز سرکار یا پھر حکومت پاکستان نے کوئی ذرعی اراضی عنایت کی تھی لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے البتہ 1958 میں علامہ محمد اقبال کے وفادار ملازم اور ان کے بچوں کی پرورش میں اہم کردار ادا کرنے والے ملازم حاجی علی بخش کی خدمات کے اعتراف میں صدر پاکستان سکندر مرزا نے انکو ضلع لائل پور جھنگ روڈ کے قریب چک نمبر 184 گ ب میں ایک مربع اور بعض روایات کے مطابق دو مربع زرعی زمین الاٹ کی تھی۔۔۔۔

نوٹ: اس تحریر کو لکھنے میں بیشتر حصہ علامہ محمد اقبال کے بیٹے جاوید اقبال کی کتابوں ” زندہ رود ” کی جلد اول دوم اور سوم اور دوسری کتاب ” اپنا گریبان چاک” سے لیا گیا ہے۔
کتاب "علامہ اقبال اور ان کے فرزند اکبر افتاب اقبال” نامی کتاب جو کہ علامہ محمد اقبال کی بہو بیگم رشیدہ افتاب اقبال نے لکھی تھی اس سے علامہ محمد اقبال کی پہلی شادی اور پہلے بیٹے سے تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر کی کی کتاب ” اقبال کی شخصیت پر اعتراضات کا جائزہ” سید وحید الدین کی کتابیں ” روزگار فقیر” خالد نظیر صوفی کی کتاب ” اقبال درون خانہ ” شامل ہیں۔

قاسم سلیم
Copy.



Source