میرا بیٹا اپنے دادا کی قبر پر بیٹھا ہے، اور میں اپنے والدِ محترم کی قبر کے پاس ب…


میرا بیٹا اپنے دادا کی قبر پر بیٹھا ہے، اور میں اپنے والدِ محترم کی قبر کے پاس بیٹھا یہ سوچ رہا ہوں کہ زندگی کتنی تیزی سے گزر رہی ہے.کیا ہم اس لمبے سفر کی واقعی تیاری کر رہے ہیں۔موت کی حقیقت کو یاد رکھنا چاہئیے ہم سب جانے والے ہیں
کل ہم اپنے بڑوں کے سائے میں تھے، آج ان کی قبروں پر دعائیں کر رہے ہیں، اور کل ہماری اولادیں ہمارے لیے دعاگو ہوں گی۔ نسلیں بدلتی رہتی ہیں، زندگیاں ختم ہوتی رہتی ہیں، مگر آخرکار سب کو اسی مٹی میں لوٹنا ہے۔ اللہ تعالیٰ میرے والد محترم کی قبر کو نور سے منور فرمائے، ہماری اولاد کو دین کا سچا خادم بنائے اور ہم سب کو جنت الفردوس میں ہمیشہ کے لیے اکٹھا فرمائے۔ آمین۔



Source