میں نے کھانا کھا لیا ہے۔ بالفرض اپ کو یہ جملہ عدالت میں ثابت کرنا پڑے تو اس کی …

بالفرض اپ کو یہ جملہ عدالت میں ثابت کرنا پڑے تو اس کی درخواست کچھ ایسی ہوگی۔
میں مسمی ۔۔۔۔۔ ولد ۔۔۔۔۔ اقرار کرتا ہوں کہ یکم جنوری 2025 کو دوپہر دو بجے میں نے گندم کی ایک روٹی جس کی قیمت بیس روپے سکہ رائج الوقت ہے تیس روپے کی چھولے پلیٹ اور دو گلاس پانی کا کھانا کھایا جسے انگریزی میں لنچ کہتے ہیں،
میں نے آلتی پالتی مار کر قبلہ رخ ہو کر دائیں ہاتھ سے نوالے توڑے جن کی تعداد بتیس تھی۔
میں نے تمام نوالوں کو بیس بیس مرتبہ چبایا،
میری اس فعل کے چار گواہ موجود تھے جن کی لسٹ درخواست کے ساتھ لف ہے،
میرے تمام دانت موجود ہیں اور میں روزانہ برش سے دانت صاف کرتا ہوں لہٰذا کھانے میں کسی اور وقت کے کھانے کی آمیزش نہیں۔
میں ذہنی طور پہ تندرست ہوں اور سائیکالوجسٹ کا سرٹیفکیٹ بھی درخواست کے ساتھ لف ہے،
یہ جملہ ” میں نے کھانا کھا لیا ہے” گرامر کے اعتبار سے درست ہے جس کا تصدیق شدہ سرٹیفیکٹ اردو ادب کے پروفیسر کی اضافی نوٹ سمیت درخواست کے ساتھ لف ہے،
لہذا آپ جناب سے استدعا ہے کہ مجھے اس جملے کہ
میں نے کھانا کھا لیا ہے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے،
اس کے بعد اگر مخالف وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ یہاں پر تو آپ نے بسم الله کا ذکر نہیں کیا لہٰذا اپ کی درخواست نا مکمل ہے،
اور جج صاحبان بھی مخالف وکیل کا اعتراض درست مان کر آپ کو الگ سے مکمل درخواست لکھنے کا حکم دیں گے جس کی تاریخ چار ماہ بعد نکل آئے تو اپ خوش قسمت تصور ہوں گے
اس لئے میں نے کہا تھا کہ اللہ آپ کا واسطہ پاکستانی عدلیہ کے ساتھ نا پڑے۔۔۔!!
ہم اور ہماری عدلیہ۔۔۔
منتخب
Source


