افسانے

آج کا سچ بہت پیچیدہ ہوگیا ہے. مشہور فلم ٹائی ٹینک آپ نے دیکھی ہوگی. اس میں لیون…

آج کا سچ بہت پیچیدہ ہوگیا ہے.

مشہور فلم ٹائی ٹینک آپ نے دیکھی ہوگی. اس میں لیونارڈو نے جیک کا اور کیٹ ونسلٹ نے روز کا کردار کیا تھا. یہ فلم ٹائی ٹینک جہاز کے ڈوبنے پر بنی تھی. اس کے 22 سو سے کچھ اوپر مسافروں میں سے 15 سو ہلاک ہوگئے تھے.

فلم جیسے جیسے اختتامی حادثہ تک پہنچتی ہے اور جیک اپنی محبت کو بچانے کیلئے خود کو سرد پانی کے حوالے کرتا ہے تب تک ہر دیکھنے والے کی بس ایک خواہش بن چکی ہوتی ہے. جیک کسی طرح بچ جائے. وہ یہ بھول چکے ہوتے ہیں اسی جیک اور روز کے آس پاس اس وقت سینکڑوں لوگ جن میں بچے خواتین سب ہیں اسی سرد پانی میں ڈوب رہے ہیں.

آج کا سچ اسی لئے پیچیدہ ہوگیا ہے. کیونکہ اس سچ کا سامنا وہ لوگ کرتے ہیں جن کی سوچ دن رات میڈیا کے چینل بنا رہے ہوتے ہیں. وہ ان کا فوکس ان کی ہمدردی ان کی جانبداری طے کر چکے ہوتے ہیں. سچ دیکھتا رے جاتا ہے لوگ جھوٹ کے پیچھے چل رہے ہوتے ہیں.

آج کے میڈیا نے ہمیں جیک اور روز کے محبت و غم میں ایسا الجھا دیا ہے کہ ان کے آس پاس لاکھوں لوگ بے نشاں قبروں میں ڈوب رہے ہیں اور سچ خاموش سسکیاں بھرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتا. انسانیت کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے.

riazalikhattak ریاض علی خٹک


Source

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/