منتخب غزلیں

آغازِ عاشقی کا اللہ رے زمانہ ہر بات بہکی بہک…

آغازِ عاشقی کا اللہ رے زمانہ
ہر بات بہکی بہکی ہر گام والہانہ

وہ سجدہ ہائے پیہم وہ ان کا آستانہ
اے کاش لوٹ آئے گزرا ہوا زمانہ

کونین کی توجہ اس بے رخی پہ صدقے
ہونٹوں پہ ہے تبسم تیور مخالفانہ

مجھ کو نہ تھی گوارا اپنی شکست لیکن
کیا کہئے اس نظر کا اندازِ فاتحانہ

سو بار دیکھ کر بھی یوں مضطرب ہیں نظریں
جیسے گزر گیا ہو دیکھے ہوئے زمانہ

محسوس ہو چلی ہیں تنہائیاں انہیں بھی
رکھے خدا سلامت پندارِ عاشقانہ

کیا اختیار اپنا مجبوریوں پہ دل کی
مانا کہ مشورہ ہے ناصح کا مخلصانہ

پھر چاند اور ستارے پھیلا رہے ہیں ظلمت
اِک تیری یاد سے تھا روشن سیاہ خانہ

ربطِ نگاہ و دل کو مدت ہوئی ہے عرشی
ان کا مرا تعارف اب تک ہے غائبانہ

(عرشی بھوپالی)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/