ہیرمان ہیسے کے شاہکار ناول “سدھارتھ” سے پانچ فکر ا…

ہیرمان ہیسے کے شاہکار ناول “سدھارتھ” سے پانچ فکر انگیز اقتباسات (جرمن سے اردو ترجمہ: مقبول ملک)
۱۔ اکثر انسان کسی درخت سے ٹوٹ کر گرتے ہوئے پتے جیسے ہوتے ہیں، جو ہوا کے دوش پر اڑتا اور گھومتا ہوا، ہلکورے لیتا… More زمین پر جا گرتا ہے۔ کچھ دوسرے لیکن بہت کم انسان ستاروں جیسے ہوتے ہیں، ایک طے شدہ رستے پر چلنے والے، کوئی ہوا ان تک پہنچ نہیں پاتی، ان کا قانون اور ان کا راستہ ان کے اندر ہی ہوتے ہیں۔
۲۔ جب کوئی انسان کچھ تلاش کرتا ہے، تو ایسا بڑی آسانی سے ہو جاتا ہے کہ اس کی آنکھ صرف وہی شے دیکھتی ہے جس کی اسے تلاش ہوتی ہے، مگر جو اسے ملتی نہیں اور جس کے سوا اس کے لیے اور کچھ بھی قابل قبول نہیں ہوتا۔ اس لیے کہ وہ صرف اپنے مطلوب کے بارے میں سوچتا ہے، اس لیے کہ اس کی ایک منزل ہوتی ہے اور منزل کی طلب اسے… More


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2963676037196243



